’ٹیلی ویژن دیکھنا صحت کے لیے نقصان دہ‘
3 اکتوبر 2017جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے زائد یا لگاتار کئی گھنٹوں تک ٹی وی دیکھنے سے آپ 'پلمونری امبولزم' کے مرض کا شکار ہو سکتے ہیں، جس کے باعث انسانی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
'پلمونری امبولزم' پھیپھڑوں کی مرکزی شریانوں میں بننے والے خون کے لوتھڑوں کو کہا جاتا ہے جو عموماً شریانوں میں خون کی گردش سست کر دیتے ہیں یا رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ اس مرض کے باعث کوئی شخص مر بھی سکتا ہے۔
'پلمونری امبولزم' کی عام علامات میں سینے میں درد ، سانس لینے میں مشکلات اور ٹانگوں میں درد کے ساتھ بخار کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں ان علامات کے ظاہر ہونے پر فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
انسانی جسم کا ساکن حالت میں رہنا اس کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ جدید دور میں جہاں بہت سی آسانیاں میسر ہیں وہیں انٹرنیٹ پر موبائل فون ، کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن پر ناظرین کو ان کے پسندیدہ پروگرام تک رسائی بھی آسان ہو گئی ہے، جو کئی گھنٹوں تک انسان کو محو رکھتی ہے۔ اس مرض کے خلاف حفاظت کا بہترین طریقہ باقاعدگی سے ورزش کرنا ہے۔
ہپناٹائز کر دینے والا ’سلو ٹی وی‘