چینی وزیر اعظم جرمنی کے دورے پر
14 ستمبر 2006اشتہار
تاہم حقوقِ انسانی کے سوال پر اختلاف رائے کے باوجود دونوں سربراہانِ حکومت نے باہمی اشتراک عمل کو اور زیادہ مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزیر اعظم نے کہا، وہ چین میں جرمن اداروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنا سرمایہ جرمنی میں لگائیں۔
ابھی چند روز پہلے چینی حکومت نے پریس کی آزادی ایک بار پھر محدود بنانے کا اعلان کیا تھا۔ سن 2008ء میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپیائی کھیلوں کا حوالہ دیتے ہوئے چانسلر میرکل نے کہا کہ آزاد پریس کا ہونا ناگزیر ہو گا۔
اِس سے پہلے چین اور جرمنی کے نمائندوں کے درمیان طبی معیشت اور بائیو ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔