کشمیر:'اجتماعی قبروں میں لاپتہ افراد کو دفنایا گیا ہے'
2 اپریل 2008اس سلسلے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم ‘ Association of Disappeared Persons (APDP) نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر وادی کے ضلع بارہمولہ میں کئی ایسی اجتماعی قبریں ہیں جن میں ایک ہزار کے قریب غیر شناخت شدہ لعشوں کو دفنایا گیا ہے۔
مزکورہ تنظیم کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ ان قبروں میں ان کے رشتہ داروں کو دفنایا گیا ہو۔مقامی لوگوں کے بیانات سے بھی ایسے ہی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔تاہم ریاستی حکومت اور پولیس کے مطابق تحصیل اوڑی میں جن اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے ان میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کو دفن کیا گیا ہے۔
ریاست میں سرگرم حقوق انسانی کی تنظیموں کے اتحاد کولیشن آف سول سوسائٹی نے اس سلسلے میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی حکومت پر اس سلسلے میں دباﺅ ڈالیں تاکہ حقیقت کا پتہ لگایا جا سکے۔
کولیشن آف سول سوسائٹی‘ CCS‘ کے صدر پرویز امروز کے مطابق لاپتہ افراد کے بارے میں بھارتی حکومت‘ بھارتی افواج اور ریاستی حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔