روس کی جانب سے یوکرائن پر ممکنہ فوجی حملے کے خدشات کے پیش نظر ملک میں حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یوکرائنی اسکول اب بچوں کو بھی جنگ سے محفوظ رہنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ ڈی ڈبلیو نے کییف میں ایک ایسے اسکول کا دورہ کیا جہاں بچوں کو ممکنہ خطرات کے مقابلے کی تربیت دی جا رہی ہے۔